37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بلبھ گڑھ، فرید آباد میں الیمکو کی معاون پروڈکشن اکائی اور اعضاء کی فیٹنگ کے سینٹر کی ‘بھومی پوجن’ تقریب کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی۔ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج فرید آباد میں بلبھ گڑھ کے نوادہ ، تیگاؤں  میں الیمکو کی معاون  پروڈکشن اکائی اور اعضاء کی فیٹنگ کے سینٹر کی ‘بھومی پوجن’ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مصنوعی اعضاء کی فیٹنگ کےجدید ترین  بحالی مرکز اور مصنوعی اعضاء تیار کرنے والی ہندوستانی کمپنی الیمکو کی معاون پروڈکشن اکائی  کے قیام کا سنگ بنیاد رواں سال 16 جون کو رکھا گیا تھا۔

الیمکو کے اعضاء کی فیٹنگ کے جدید ترین سینٹر اور معاون پروڈکشن اکائی کے قیام کا عمل جناب کرشن پال گرجر کی کوششوں اور اقدامات کا نتیجہ ہے۔ چونکہ اس قسم کی سہولیات کے مطالبے علاقہ کے لوگوں خاص طور پر معذور افراد کے اکثر کیے جاتے رہے ہیں۔ ہریانہ کے وزیر اعلی نے اس پہل کے لیے معاونت کی اور مصنوعی اعضاء کی فیٹنگ کے  جدید ترین بحالی مرکز کے قیام کے لیے سالانہ ایک روپے فی ایکڑ  کے حساب سے الیمکو کو پٹے پر ہریانہ کے فرید آباد ضلع میں بلبھ گڑھ بلاک کے نوادہ تیگاؤں میں تقریبا 5 ایکڑ زمین  فراہم کی۔

مصنوعی اعضاء کی فیٹنگ کا جدیدسینٹر (ایل ایف سی) اپنی نوعیت کی پہلا مرکز ہے جسے الیمکو  کے ذریعہ چلایا  جائے گا اور  جومعذور افراد  کو بہترین اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے جدید اور مہنگی مشینوں سے لیس ہو گا۔

الیمکو حکومت ہند کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والا ایک ‘غیر منافع بخش’ سرکاری  انٹرپرائز ہے اور یہ ملک بھر میں  معذور افراد  کی ضروریات کی تکمیل کے لئے وسیع سطح پر مشینوں اور آلات  کی تیاری میں مصروف عمل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More