22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بجلی کے وزیر نے ماورائے ساحل ہوا سے متعلق یو کے کے ساتھ تعاون کرنے کی بھارت کی خواہش ظاہر کی

Urdu News

بھارت نے مارچ ،2021 تک 16369 میگاواٹ کی انیفیشئنٹ تھرمل یونٹز کا آپریشن پہلے ہی بند کردیا ہے۔ بجلی اور تجدید اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج یہاں سی او پی 26 کے صدر جناب آلوک شرما کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں یہ بات کہی۔ سی او پی 26 کے صدر نے میٹنگ میں کوئلہ پر مبنی بجلی  پلانٹوں کو مرحلہ وار طریقہ سے بند کرنے کے معاملے کو بھی اٹھایا۔ میٹنگ میں بجلی کے سکریٹری ، ایم این آر ای کےسکریٹری اور ہندوستان میں یو کے  کے ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B6VP.jpg

عزت مآب  آلوک شرما نے گرین ہائیڈورجن کے سلسلے میں  بھارت کے ساتھ شراکت داری  کے لئے یو کے  کے تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

یو کے نے ایک کامیاب سی او پی 26 کے انعقاد کے لئے بھارت کی حمایت کی درخواست کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LF2X.jpg

بجلی کے وزیر نے ماورائے ساحل  ہوا سے متعلق  یو کے کے ساتھ تعاون کرنے کی بھارت کی خواہش ظاہر کی ۔انہوں نے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کو اسٹوریج کی لاگت کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ  بھارت واحد جی 20 ملک ہے جس کے کام پیرس معاہدے کے تحت ان کے ذریعہ طے شدہ  این ڈی سی کے مطابق ہیں۔

میٹنگ کے دوران 2030 تک 450 گیگاواٹ انسٹالڈقابل تجدید صلاحیت حاصل کرنے اور بھارت کے حوصلہ مندانہ ہدف کے مدنظر اسٹوریج صلاحیت بڑھانے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ گرین ہائیڈروجن اور لیتھیئم-آئن کے لئے آئندہ بولی میں حصہ لینے کے لئے یو کے کو بھی مدعو کیا گیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More