23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

باہمی تجارت کے فروغ کے لیے انڈو-کناڈا چیمبر آف کامرس اور ٹی پی سی آئی مل کر کام کریں گے

Urdu News

بھارت –کناڈا  چیمبر آف کامرس کا ایک اعلی سطحی وفد ہندوستان کے 10 روزہ دورے پر تھا۔ جس کا مقصد کناڈا اور بھارت کے درمیان باہمی تجارتی رشتے قائم کرنا ، کناڈا میں مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنا اور بھارت میں کناڈیائی چھوٹے کاروبار کے لیے کاروباری اور پیشہ وارانہ مواقع پیدا کرنا تھا۔ اس وفد میں چنڈی گڑھ، چنئی، پناجی اور حیدرآباد کا دورہ کیا اور دہلی سے انہوں نے اپنے دورے کا اختتام کیا۔

انڈو-کناڈا چیمبر آف کامرس کے صدر جناب پرمود گوئل نے کہا کہ وفد نے بنیادی ڈھانچہ جاتی ترقی ، اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی، جدید مینوفیکچرنگ، مالی خدمات ، سیاحت، بزنس امیگریشن، تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ جیسے شعبوں پر اپنی توجہ مرکوز کی۔ ان تمام شعبوں نے  کافی مواقع ضائع کیے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی تجارت کے فروغ میں اہم عوامل  ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی  اور مینوفیکچرنگ کے ذریعے امریکی معیشت میں ڈالر کی قیمت بڑھانے کے اس کے زور کے نتیجے میں کناڈا اپنے چھوٹے صنعت کاروں کے لیے ترقی اور روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے کی غرض سے ، نیز تجارت کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان جیسے بڑھتے مارکیٹ پر خصوصی طور پر اور عمومی طور پر مشرق کی جانب دیکھنے کے لیے مجبور ہے۔

ہندوستان کے تجارت کوفروغ دینے والی کونسل  (ٹی پی سی آئ) نے بھارت کا دورہ کرنے والےوفد کو ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تجارت کے فروغ میں سہولت باہم پہنچانے کی یقین فراہم کرائی ہے۔ ان کی ملاقات کے دوران سیوج ٹریٹمنٹ ، فضلات کے بندوبست اور ریسائکلنگ  میں مہارت والے ‘انوویشن کناڈا’ کو ہندوستان لانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ کناڈا میں ہندوستانی فوڈ اور بہ لحاظ اہمیت پیداوار کے فروغ ، کناڈا میں ہندوستان کے تاجروں کے ذریعے اشتراک میں سرمایہ کاری، اعلی معیار کے فلورنگ اور سنیٹری پروڈیکٹس کو ہندوستان لانا،  سستی لیکن معیاری بیٹومین اور چکنائی کی ہندوستان میں درآمد  اور ہندوستان کے کینولا آئل اور ماپلے سیرپ  سمیت کچھ دوسرے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

کناڈا کے 33 اہم خریداروں کے ایک اہم گروپ نے انڈس فوڈ 2019 کو دیکھا کہ اشیائے خوردنی اور مشروبات کی ایک تجارتی  نمائش تھی، جس میں تقریبا 1.2 بلین امریکی ڈالر کے بقدر تجارت ہوئی۔ ہندوستان کا ایک وفد جون 2019 میں منعقد ہونے والےسالانہ کناڈا – انڈیا بزنس فورم میٹ میں شرکت کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More