42 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اے ڈی بی انڈیا نے بینگلورو میں بجلی تقسیم کے نظام کو جدید شکل دینے کےلیے 100 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے

Urdu News

نئی دہلی، ایسیائی ترقیاتی بینک اے ڈی بی اور حکومت ہند نے 31 دسمبر 2020 کو کرناٹک کے شہر بینگلورو میں بجلی سپلائی کی کوالٹی اور کفالت میں اضافے کے لیے بجلی تقسیم کے نظام کو جدید بنانے اور بہتر بنانے کے لیے 100 ملین ڈالر قرض پر دستخط کیے ہیں۔

بینگلورو اسمارٹ اینرجی ایفیسی اینسی پاور ڈسٹریبیوشن پروجیکٹ پر ، خزانے کی وزارت میں اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر سی ایس مہاپاتر ، نے حکومت ہند کی طرف سے اور اے ڈی بی کے انڈیا ریجیڈنٹ مشن کے آفیسر انچارج جناب ہو ین جیونگ نے اے ڈی بی کی طرف سے دستخط کیے۔

100 ملین ڈالر کے اس آزاد قرض کے ساتھ ساتھ اے ڈی بی 90 ملین ڈالر کا آزاد گارنٹی قرض بھی فراہم کرائے گا ۔ یہ قرض بینگلور الیکٹریسیٹی سپلائی کمپنی لمیٹڈ کو فراہم کیا جائے گا۔

قرض سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد ڈاکٹر مہاپاتر نے کہا کہ اوپر لگے ہوئے بجلی ترسیل کے تاروں کو زیر زمین کیبلز میں بدلنے سے توانائی کی بچت والا ایک نیٹ ورک وجود میں آئے گا۔ اس سے تکنیکی اور کاروباری نقصانات کم ہوں گے اور بجلی ضائع ہونے میں بھی کمی آئے گی۔

جناب جیونگ نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے ایک اختراعی انداز کے مالی بندوبست کا اظہار ہوتا ہے جو اے ڈی بی کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا بندوبست ہے۔  اس قرض سے بسکوم کو کام کاج اور زیر زمین  کیبل کی دیکھ بھال ، ماحول اور سماجی تحفظ ، مالی بندوبست اور کاروباری رقوم کی صلاحیت مستحکم ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More