39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایک کروڑ منریگا اثاثہ جات کی جیوٹیگنگ

Urdu News

نئی دہلی۔؍اپریل۔مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس نے آج ایک کروڑ اثاثہ جات کی جیوٹیگنگ (ڈیجیٹل تصویر یا ویڈیو گرافی کرکے اسے سوشل میڈیا پر ڈالنا) کرکے نیا سنگ میل طے کرلیا۔ منریگا کے تحت جن دیہی اثاثہ جات کی تخلیق ہوئی ہے اُن کی تعداد بہت بڑی ہے۔ مالی سال 07-2006 میں اس کے آغاز سے لیکر اب تک اس پروگرام کے تحت تقریباً 2.82 کروڑ اثاثہ جات کی تخلیق ہوئی ہے۔ اوسطاً ہر سال تقریباً 30 لاکھ اثاثہ جات کی تخلیق ہوتی ہے جن میں متعدد طرح کے کام شامل ہیں۔ جیسے کہ واٹر ہارویسٹنگ اسٹرکچرس یعنی بارش کے پانی کو جمع کرنے سے متعلق ڈھانچے ، شجر کاری ، دیہی بنیادی ڈھانچہ ، سیلاب کو قابو کرنے سے متعلق اقدامات ، پائیدار روزگار کے حصول سے متعلق انفرادی اثاثہ جات ، کمیونٹی انفراسٹرکچر وغیرہ وغیرہ۔ جیوٹیگنگ کا عمل جاری ہے اور منریگا کے تحت آنے والے سبھی اثاثہ جات کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔ خصوصی توجہ ، قومی وسائل کے بندوبست سے متعلق کاموں بالخصوص پانی سے متعلق کاموں کی جیوٹیگنگ پر دی جارہی ہے۔

جیو منریگا دیہی ترقیات کی وزارت کی ایک منفرد کوشش ہے جسے نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر (این آر ایس سی ) ، آئی ایس آر او اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کے اشتراک سے انجا م دیا جارہا ہے۔ دیہی ترقیات کی وزارت نے 24 جون 2016 کو این آر ایس سی کے ساتھ ہر گرام پنچایت میں تخلیق کیے گئے منریگا اثاثہ جات کی جیو ٹیگنگ کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔

مفاہمت نامے پر دستخط کے بعد این آر ایس سی سے صلاح ومشورہ کرکے تربیتی مینوئلس تیار کیے گئے تھے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج (این آئی آر ڈی اینڈ پی آر) کے تعاون سے ملک بھر میں تقریباً 2.76 لاکھ افراد کو ٹریننگ دی گئی۔ ٹریننگ پروگرام اگست 2016 کے آخری ہفتے میں چلایا گیا۔ جیو ٹیگنگ کے عمل کا آغاز ستمبر 2016 میں ہوا۔ گزشتہ 7 مہینوں میں 1 کروڑ اثاثہ جات کی جیو ٹیگنگ کی گئی ہے اور انہیں منظر عام پر لایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اس عمل سے وسیع تر شفافیت آئے گی اور زمینی سطح پر جوابدہی یقینی بنے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More