23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایک ملین شمسی مطالعاتی لیمپ اسکیم کا کامیاب نفاذ

Urdu News

نئی دہلی، جدید و قابل تجدید توانائی اور بجلی  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  آسام، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور اترپردیش میں 70 لاکھ شمسی مطالعاتی لیمپوں کی تقسیم کے نئے پروجیکٹ کا  نفاذ فی الحال جاری ہے۔ اس پروجیکٹ کو جدید وقابل تجدید توانائی کی  وزارت  (ایم این آر ای) نے  دسمبر 2016  میں اپنی منظوری دی تھی۔ راجستھان،  مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں محروم برادریوں کو بااختیار بنانے کے لئے  جنوری 2014 میں منظور کی گئی  ایک ملین  شمسی مطالعاتی لیمپ اسکیم  کی کامیابی کے ساتھ تکمیل  کی جاچکی ہے۔ اس کے بعد وزارت نے مئی 2016  میں متعدد ریاستوں میں 5  لاکھ شمسی مطالعاتی لیمپوں کی تقسیم کے عمل کو منظوری دی تھی۔

 راجستھان میں مجموعی طور پر  3.06 لا کھ شمسی مطالعاتی لیمپ تقسیم کئے گئے ہیں اور  360 خواتین سمیت  927 افراد کو  مقامی سطح پر  شمسی مطالعاتی لیمپوں کو  ایسمبل کرنے اور ان کی  مرمت کرنے کی  ٹریننگ دی گئی ہے۔ ایم این آر ای کا  شمسی  توانائی کے شعبے میں ٹریننگ دینے کے لئے  ایک علیحدہ فروغ ہنر مندی پروگرام ’’سوریہ مترا‘‘ بھی ہے تاکہ شمسی توانائی نظامات کی تنصیب، مرمت  اور رکھ رکھاؤ کا کام کیا جا سکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More