26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایچ اے ایل نے مقررہ وقت سے پہلے بھارتی فوج کو تین اے ایل ایچ ایس سونپے

Urdu News

نئیدہلی، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) نے بینگلورو میں جاری ایرو انڈیا 2019 میں آج بھارتی فوج  کے کے لئے 22 اے ایل ایچ ۔ ایم کے۔III  ہیلی کاپٹروں کے ایک حصے کے طور پر پہلے تین اے ایل ایچ فوج کو سونپ دیئے ہیں۔

ایچ اے ایل نے اگست 2017 میں بھارتی فوج کے ساتھ  40 اے ایل ایچ  (22 اے ایل ایچ۔ ایم کے ۔III اور 18 ایم کےIV رودرا) کے لئے کنٹریکٹ کیا تھا۔ ان 22 ہیلی کاپٹروں میں سے 19 ہیلی کاپٹر پہلے ہی تیار کئے جاچکے ہیں اور انہیں رفتہ رفتہ  بھارتی فوج کو سونپ دیا جائے گا۔

ہیلی کاپٹر ڈویژن کے سی ای او جناب جی وی ایس بھاسکر نے ایچ اے ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب آر مادھون کی موجودگی میں دستاویزات آرمی ایوی ایشن کے ڈی جی، لیفٹننٹ جنرل کنول کمار  کو سونپے۔ اس موقع پر فوج، ایچ اے ایل، ڈی جی اے کیو اے، اور آر سی ایم اے کے سینئر عہدے دار بھی موجود تھے۔

جدید ہلکا ہیلی کاپٹر دھرو ایک کثیر رول والا جدید ترین ہیلی کاپٹر ہے اور  5.5 ٹن وزن کے زمرے میں یہ ہیلی کاپٹر ایچ اے ایل کے ذریعہ ملک میں ہی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دو شکتی انجنوں والا یہ ہیلی کاپٹر اپنی پوری پرواز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر تیز رفتار تعیناتی اور ایریا آپریشن میں اضافہ کرنے کے لئے بہت مناسب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More