27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایچ آر ڈی کے مرکزی وزیر نے سووچھ ودیالیہ پُرسکار 18-2017 پیش کئے

Urdu News

نئی دہلی، انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے آج نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر سینٹر میں سووچھ ودیالیہ پُرسکار 18-2017 پیش کئے ۔ یہ پرسکار ایچ آر ڈی کی وزارت کے ذریعے 2014 میں سووچھ ودیالیہ پہل کے آغاز کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے سیکریٹری جناب پرمیشورن ایئر، اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کی سیکریٹری محترمہ رینا رے اور وزارت کے دیگر سینیئر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سووچھتا مہم ایک عوامی تحریک بن گئی ہے جو ہمارے ذہنوں کو تبدیل کررہی ہے اور ملک کے ہر کونے میں صفائی ستھرائی کی عادت کو پروان چڑھارہی ہے۔ انہوں کہا کہ اسکولوں میں سووچھتا کی سرگرمیوں سے سماج کے رویہ میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ وزیر موصوف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ طلباء صفائی ستھرائی کے سفیر ہیں اور وہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کے صاف بھارت کے ویژن کو بیداری پروگراموں کے ذریعہ عوامی سطح پر پھیلائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایوارڈ کے اس ایڈیشن کے لئے اسکولوں کی شرکت میں زبردست تبدیلی آئی ہے اور ایوارڈز کے لئے 615152 اسکولوں نے اندراج کرایاتھا۔ یہ تعداد پچھلے سال حصہ لینے والے اسکولوں کی تعداد (2.68 لاکھ 17-2016 میں) سے دوگنی سے زیادہ ہے۔ انہوں بتایا کہ ایوارڈ پانے والے اسکولوں کو سرٹیفکیٹ دیئے جارہے ہیں اور انہیں ڈیجٹیل ادائیگی کے ذریعے 50 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ دی جارہی ہے۔

سووچھ ودیالیہ پرسکار کا اعزاز ان اسکولوں کو د یا جاتاہے جو پانی اور صفائی ستھرائی کے شعبے میں مثالی کام کیا ہو۔ یہ ایوارڈ صفائی ستھرائی کے تئیں طویل مدتی پائیدار تبدیلی کو یقینی بنانے کے لئے دیئے جاتے ہیں۔ اس سال پہلی مرتبہ یہ ایوارڈ سرکاری اور سرکاری امداد سے چلنے والے اسکولوں کے علاوہ پرائیویٹ اسکولوں کو بھی دیئے جاتے ہیں۔

سووچھ ودیالیہ پرسکار 18-2017 کی خصوصیات

ایوارڈ دینے کا طریقہ کار یونیسیف اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آج انڈیا(اے ایس سی آئی) کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد طے کیا گیا ہے۔

اسکولوں نے ایک ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعہ ایوارڈ کے لئے رضاکارانہ طورپر آن لائن درخواست دی ہے۔

اسکولوں کی پانچ اہم پیمانوں پر ایک شفاف میکنزم کے ذریعہ درجہ بندی کی گئی ہے۔

ایوارڈ پانے والے 52 اسکولوں میں سے 137 اسکول دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، بلکہ 15 اسکول شہروں کے ہیں۔ 45 اسکول سرکاری؍سرکاری امداد پانے والے ہیں اور 7 اسکول پرائیویٹ میں 24اسکول ایلمنٹری اسکول میں، جبکہ28 اسکول سیکنڈری؍ہائر سیکنڈری اسکول میں ایوارڈ پانے والے اسکولوں میں 5کستوبارگاندھی بالیکا ودیالیہ ہیں، جبکہ 2 نوودیہ ودیالیہ ہیں۔

4 ریاستوں(پوڈوچیری، تمل ناڈو، گجرات اور آندھراپردیش) اور 9 اضلاع(پوڈیچری، سری کاکولم، چنڈی گڑھ، ہسار، کرائی کل، لاتور، نیلور، جنوبی گوا، ودودرا) کو خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے، جہاں سب سے زیادہ تعداد میں اسکولوں کو قومی سووچھ ودیالیہ پُرسکار سے نوازا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More