22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این اے اے سی نے تجدید شدہ منظوری کا فریم ورک شروع کیا

Urdu News

نئی دہلی۔؛ موزوں اور عالمی طور پر قابل قبول بنے رہنے کے سلسلے میں کوشش کرتے ہوئے تشخیص اور منظوری کے قومی کونسل  نے اعلیٰ تعلیم میں بدلتے رجحانات شراکت داروں کے خیالات اور اطلاعات کی نشاندہی کی ہے۔ اس کے علاوہ این اے اے سی نے منظوری سے متعلق کام سے  بہت تجربات حاصل کیے ہیں جس میں 11ہزار ایک سو بتیس اداروں (518 یونیورسٹی اور 10614 کالج) جولائی 2017 شامل تھے۔ ان اداروں نے اپنی کوششوں سے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

گزشتہ کچھ مہینوں سے این اے اے سی نے شراکت داروں کے ساتھ کئی بار تبادلۂ خیال ، یونیورسٹیوں ، خودمختار کالجوں اور الحاق شدہ کالجوں کے لیے کتابچے کی تیاری کے لیے قومی ورکشاپ اور مختلف ورکنگ گروپوں کی میٹنگیں کی ہیں۔ اس  ڈرافت فریم ورک کا ملک کے منتخبہ اعلیٰ تعلیمی اداروں پر تجرباتی طور پر تجربہ کیا گیا ہے۔

منظوری کے تجدید شدہ فریم ورک پر قومی مشاورت 25 اپریل 2017 کو مئی میں منعقد کی گئی تھی۔ انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے اس پروگرام کا افتتاح کیا تھا جس میں تعلیم کے شعبے کے ماہرین نے سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا تھا۔

جولائی 2017 میں آپریشنل ہونے والے منظوری کے تجدید شدہ فریم ورک آئی سی ٹی کا حامل، آبجیکٹوں، شفاف ، قابل رسائی اور مستحکم ہے۔ یہ نیا فریم ورک آن لائن تشخیص (70 فیصد) اور ہم مرتبہ تشخیص (30 فیصد) سسٹم جنریٹڈ اسکورس کا مجموعہ ہے۔ اس سے اعلیٰ درجے کی شفافیت پیدا ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More