25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایم این آر ای نے پی ایم کُسُم اسکیم کے تحت رجسٹریشن کی دعوت دیتے ہوئے دھوکہ دینے والی ویب سائٹس کے خلاف تازہ ایڈوائزری جاری کی

Urdu News

نئی دلّی: نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت  ( این ایم آر ای ) نے آج   پردھان منتری کسان ارجا  سرکشا  اُتھان  مہا ابھیان   ( پی ایم کُسم)  اسکیم کے تحت  رجسٹریشن کا دعویٰ کرنے  والی دھوکہ باز ویب سائٹس کے خلاف تازہ ایڈوائزری  جاری کی ہے ۔  حال ہی میں  یہ نوٹس کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر  2 نئی ویب سائٹس  سامنے آئی ہیں ، جنہوں نے  پی ایم کُسم اسکیم   کے لئے رجسٹریشن  پورٹل کا دعویٰ   کیا ہے ۔ مذکورہ ویب سائٹ کا پتہ ہے  ،  https://kusum-yojana.co.in/ اور https://www.onlinekusumyojana.co.in/  ۔  ان ویب سائٹس کے پس پشت  افراد   عام لوگوں کو  دھوکہ  دے رہے ہیں اور ان  جعلی پورٹل کے ذریعے حاصل ڈاٹا کا بےجا  استعمال کر رہے ہیں ۔  ایسے میں ، جب کہ ایم این آر ای ، اِن ویب سائٹس کے پس پشت افراد کے خلاف کار روائی کر رہی ہے ، تمام امکانی فیض کنندگان اور  عوام کو   وزارت کی طرف سے   مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ  اِن ویب سائٹ پر رقم یا ڈاٹا جمع نہ کرائیں ۔

          خبروں کے پورٹلس کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ  سرکاری اسکیموں   کے لئے رجسٹریشن کا پورٹل  ہونے کا دعویٰ کرنے والی ویب سائٹس   کو  ڈجیٹل  یا  پرنٹ پلیٹ فارم پر شائع کرنے سے پہلے ، اُن کی  تصدیق ضرور کریں ۔

          اس بات  کا ذکر  کیا جا سکتا ہے کہ پی ایم کُسم اسکیم  کی ایڈمنسٹریٹیو منظوری  ایم این آر  ای کے ذریعے  8 مارچ ، 2019 ء کو جاری کی گئی تھی ۔ اس اسکیم  کے لئے رہنما خطوط  22 جولائی ، 2019 ء کو جاری  کئے گئے تھے ۔ یہ اسکیم  شمسی پمپ   لگانے  ، زرعی پمپوں کو موجودہ  گرڈ سے شمسی  توانائی لینے  اور  قابلِ تجدید توانائی کے  گرڈ کنکشن  لگانے  کے لئے  مدد فراہم کرتی ہے ۔ اسکیم کے آغاز کے بعد  یہ پایا گیا کہ کچھ ویب سائٹ  پی ایم کُسم اسکیم کے لئے رجسٹریشن پورٹل  ہونے کا دعویٰ کر  رہی ہیں ۔ عوام  کو کسی بھی نقصان سے بچانے کے لئے ایم این آر ای نے  پہلے بھی 18 مارچ ، 2019 ء اور 3 جون ، 2020 ء کو ایڈوائزری جاری کی تھی اور فیض حاصل کرنے والوں اور عوام کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ایسی ویب سائٹس پر کسی بھی  قسم کی رجسٹریشن فیس نہ جمع کرائیں اور اپنا ڈاٹا  فراہم نہ کریں ۔

          وزارت نے  تمام فریقوں کو مطلع  کہا ہے کہ پی ایم کُسم اسکیم   متعلقہ ریاستوں میں  مخصوص  ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کی جا رہی ہے ۔ ان ایجنسیوں کی تفصیلات ایم این آر ای کی ویب سائٹ  www.mnre.gov.in پر دستیاب ہیں ۔ ایم این آر ای  اپنی کسی بھی ویب سائٹ کے ذریعے  فیض پانے والوں کا  رجسٹریشن نہیں کرتی اور  ایم این آر ای کا رجسٹریشن  کا دعویٰ کرنے والا کوئی بھی پورٹل  بنیادی طور پر  گمراہ کن اور دھوکہ باز ہے ۔ اگر اس طرح کی اگر دھوکہ دینے والی کوئی ویب سائٹ کسی کی نظر میں آتی ہے  تو اس کی رپورٹ  ایم این آر ای کو  کی جا سکتی ہے ۔

          اسکیم میں شرکت کے لئے اہلیت سے متعلق  معلومات اور  نافذ کرنے کا طریقۂ کار ایم این آر ای کی ویب سائٹ   www.mnre.gov.in پر دستیاب ہے ۔  دلچسپی رکھنے والے عام لوگ  ایم این آر ای کی ویب سائٹ  پر رجوع کر سکتے  ہیں یا مفت ہیلپ لائن نمبر 1800-180-3333  ڈائل کر سکتے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More