31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایل این ٹی یارڈ55ہزار(تیرتی ہوئی گودی-ایف ڈی این2) کا افتتاح

एल एंड टी यार्ड 55000 (फ्लोटिंग डॉक - एफडीएन 2) का जलावतरण
Urdu News

نئی دہلی،؍جون،بھارتی بحریہ کیلئے ملک میں اندرونی ٹیکنالوجی سے تعمیر کردہ تیرتی ہوئی گودی (ایف ڈی این-2) کا آج جنگی جہازوں کی تیاری اور خریداری کے کنٹرولر وائس ایڈمرل ڈی ایم دیش پانڈے، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم کی اہلیہ محترمہ انجلی دیش پانڈے نے چنئی کے نزدیک کٹو پلی میں لارسن اینڈ ٹیوبرو (ایل این ٹی لمیٹڈ) کے بحری جہاز بنانے والے شپ یارڈ نے ایک شاندار تقریب میں آغاز کیا۔

بحری جہازوں کی تعمیر کے سربراہ وائس ایڈمرل بی کنن، ریٹائرڈ، پی وی ایس این، اے وی ایس این، وی ایس این کے ذریعے باضابطہ خیر مقدم کے بعد چیف گیسٹ وائس ایڈمرل اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، ڈی ایم دیش پانڈے کے خطاب کے ساتھ تقریب کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد روایات کے مطابق محترمہ انجلی دیش پانڈے نے تیرتی گودی کے کم کم ( تلک) لگایا ۔ انہوں نے تیرتی ہوئی گودی کیلئے نیک خواہشات کا آغاز کرتے ہوئے اس کو لانچ کیا۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وائس ایڈمرل ڈی ایم دیش پانڈے نے ایف ڈی این 2 کی تعمیر اور ڈیزائن کیلئے لارسن اینڈ ٹیوبرو کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تیار کردہ تیرتی ہوئی گودی کے لانچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں ایسی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں جن سے میک ان انڈیا ویژن کو حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے اس کامیابی کیلئے ایل اینڈ ٹی کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔

تیرتی ہوئی گودی ملک میں تیار کردہ ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کی گئی ہے جس میں جدید ترین مشینری اور کنٹرول نظام موجود ہے جو 8 ہزار ٹن تک کے سازوسامان کو جنگی جہازوں میں ڈاکنگ کرنے کا اہل ہے۔ اس میں اعلیٰ صلاحیت والے بلاسٹ پمپ اور خودکار بلاسٹ کنٹرول نظام نصب ہے۔ ایف ڈی این2 خراب موسم میں بھی جہازوں کی مرمت اور دیگر کام انجام دے سکتا ہے۔

تیرتی ہوئی گودی (ایف ڈی این-2) یارڈ 55000 کٹوپلی میں ایل این ڈی شپ یارڈ میں   تیار کیا گیاہے جو جہازرانی میں خود کفالت کیلئے بھارت کی کوششوں میں ایک بڑے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More