26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایتھلیٹکس میں غیر ملکی کوچیز کی تقرری کو کھیلوں کے وزیر نے منظوری دی

Utilization of funds for differently abled persons
Urdu News

نئی دہلی،6۔اپریل ،نوجوانوں کے اموراور کھیلوں کےمرکزی وزیر مملکت جناب وجے گوئل نے ایتھلیٹوں کے ڈسپلن میں غیر ملکی کوچوں اور معاون اسٹاف تقرر کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت ایتھلیٹوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت اور تیاری کیلئے ان کی تربیت کے واسطے انہیں کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ اور سازوسامان کےعلاوہ ہرطرح کی ممکنہ مدد فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچیز اور معاون عملے کی تقرری 2020کےاولمپک تک کی گئی ہے اور وہ کارکردگی کی

بنیاد پر ان کا سالانہ جائزہ لیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کےسکریٹری کی سربراہی میں غیر ملکی کوچ سلیکشن کمیٹی کے ذریعے ان کی تقرریوں کی سفارش کی گئی تھی۔

Related posts

8 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More