36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایئرمارشل ڈی چودھری نے ویسٹرن ایئرکمانڈ میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کی حیثیت سے چارج سنبھالا

Urdu News

ایئر مارشل ڈی چودھری (اے وی ایس ایم وی ایم وی ایس ایم) نے مغربی ایئر کمانڈ میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔ ایئر مارشل چودھری نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے تفویض یافتہ ہیں اور انہیں 22دسمبر 1983 کو کمیشن ملا تھا۔ ایئر آفیسر فائٹر کمباٹ لیڈر ہیں اور ایک انسٹومینٹ ریٹنگ انسٹرکٹر اور ایگزامنر ہیں۔ وہ برطانیہ کے دفاعی مطالعات کے رائل کالج کے بھی قابل فخر طالب علم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کنگز کالج لندن سے حکمت عملی اور بین الاقوامی سلامتی میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے اور وہ دفاع اور حکمت عملی سے متعلق مطالعات سے متعلق فلسفی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی تھی۔

وہ آپریشنل فائٹر اے سی میں 5ہزار سے زیادہ اڑان بھر چکے ہیں۔ وہ مگ21، مگ2،مگ29 اور سخوئی 30 جیسے جنگی طیاروں پر  پوری طرح  انہیں عبور حاصل ہے۔ انہوں نے 15 اسکوارڈن کی کمان کی ہے اور وہ ٹیکٹس اور ایئر کمباٹ ڈیولپمنٹ اسٹیپشمنٹ میں بھی کمان کرچکے ہیں اور انہوں نے ایئر کمباٹ ڈیولپمنٹ اسٹیبشمنٹ میں دو مدت تک خدمات انجام دی ہیں۔ پہلے ایک انسٹرکٹر کی حیثیت سے اور دوسری مرتبہ کمانڈنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہے۔ وہ ڈائریکٹر اسٹاف انسٹرکشن، ڈائریکٹر آپریشن جوائنٹ پلاننگ اور ڈائریکٹر آپریشنل پلاننگ اینڈ اسسمنٹ گروپ کی حیثیت سے ایئر ہیڈ کوارٹر میں بھی مقرر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ہیڈکوارٹر ڈبلیو اے سی کے ایئر ۔1، ہیڈکوارٹر سی اے سی کے ایئر ڈیفنس کمانڈر اور ہیڈ کوارٹرس ایس ڈبلیو اے سی، کوبرا گروپ کے اے او سی اور ایئر ہیڈ کوارٹر (آر کے پی) میں ایئر اسٹاف کے اسسٹنٹ چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں فیلڈ، آپریشنل اور اسٹریٹجک سطحوں پر فائٹر آپریشنس اور پلاننگ میں کافی تجربہ ہے۔انہوں نے تین بین الاقوامی مشقوں، ریڈ فلیگ، ڈیزٹ ایگل اور گروڈہ کی قیادت کی ہے۔ انہوں نے آپریشنل میٹرس، ایئر پاور اور لیڈر شپ پر  کئی ایک سروس پیپرس کی بھی تصنیف کی ہے۔ ان میں سے بہت سی نافذ یا شائع ہوچکی ہیں۔

ایئر مارشل کو اگست 1992 میں سی اے ایس توصیف نامہ سے نوازا گیا تھا۔ جنوری 2007 میں وششٹ سیوا میڈل، جنوری 2011 میں وایو سینا میڈل اور جنوری 2018 میں اتی وششٹ سیوا میڈل سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More