26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اڈیشہ میں پیٹروکیمیکل اور معاون صنعتوں کی ترقی کے لئے جناب دھرمیندر پردھان نے نئے معیشت حیوانات نظام کی وکالت کی

Urdu News

نئی دہلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس، ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اپنی نوعیت کے اولین پیٹروکیمیکل سرمایہ کار اجتماع کا آج بھوبنیشور میں، اڈیشہ کی حکومت کے خزانہ اور آب کاری کے وزیر جناب ششی بھوشن بہیرہ ، حکومت اڈیشہ کے چھوٹے، چھوٹی و اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کے وزیر جناب پرفل سمال اور دیگر عمائدین کی موجودگی میں  افتتاح کیا۔ اس اجتماع میں 750 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ بھارت کا پیٹروکیمیکل شعبہ ایک عہد زریں سے گزر رہا ہے اور یہاں سالانہ 14 سے 15 فیصد شرح اضافہ درج کی جارہی ہے۔ اڈیشہ میں پارادیپ ریفائنری سے خام مال آسانی سے دستیاب ہوجاتا ہے اور ملک بھر کی دیگر اکائیوں سے بھی ایسا ہی ہورہا ہے، ہنر مند اور کم لاگت والی افرادی قوت، پورٹ بنیادی ڈھانچہ اور ریل رابطہ کاری اور وسیع علاقائی منڈی کا استعمال ایک موقع  کے طور پر کیا جانا چاہیے تاکہ ڈاؤن اسٹریم صنعتوں مثلاً پلاسٹک پارک اور ٹیکسٹائل پارک جیسی صنعتوں کو ریاست میں فروغ دیا جاسکے اور صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو مواقع حاصل ہوسکیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے مشرقی بھارت کے ترقیاتی نظریئے کی وضاحت کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ مشرقی ریاستوں کی تیز رفتار ترقی، حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں فی کس پلاسٹک کھپت محض 10 کلو گرام ہے جبکہ دنیا بھر میں کھپت کی یہ اوسط 32 کلوگرام ہے۔ مشرقی بھارت میں یہ کھپت محض 5 کلوگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرو کیمیکل اجتماع کا اہتمام اس مقصد سے کیا گیا ہے کہ ریاست اڈیشہ میں پیٹرو کیمیکل شعبے کی ترقی کے لئے ایک نئی تحریک چلائی جاسکے اور نیا معشیت حیوانات نظام قائم ہوسکے اور نئی صنعت کار پیڑھی کے لئے دولت کمانے کے مواقع حاصل ہوسکیں۔ ساتھ ہی ساتھ ریاست کے نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر روزگار حاصل ہوسکیں۔

جناب پردھان نے آئل کارپوریشن اور آئی ڈی سی او (صنعتی ترقیات کارپوریشن آف اڈیشہ) کو اس اجتماع کے دوران پارادیپ میں پلاسٹک پارک کے قیام کے لئے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کےلئے ستائش سے نوازا۔ انڈین آئل پارا دیپ ریفارئنری میں 700 کے ٹی اے (کلو ٹن سالانہ) پولی پروپلین تیاری کی اکائی قائم کرنے جارہا ہے جو 2018 میں چالو ہوجائے گی اور ڈاؤن اسٹریم پولیمر/ پلاسٹک معاون اکائیوں کےلئے سرپرست ادارے کے طور پر کام کرے گی۔

جناب پردھان نے  آئی او سی اور انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکلنالوجی (آئی سی ٹی) ممبئی کی تعریف کی کیونکہ ان دونوں اداروں نے آئی او سی کے زیر اہتمام بھوبنیشور میں  آئی سی ٹی کے کیمپس میں صنعت قائم کرنے کے لئے مفاہمت کی ہے۔

انڈین آئل کارپوریشن نے اڈیشہ میں ایک ٹیکسٹائل پارک کے قیام کے لئے ایم سی ٹی آئی لمیٹیڈ کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں۔ پارا دیپ ریفائنری کی اکائی کے قیام کے ساتھ ہی (پیوریفائڈ ٹیریپیتھلک ایسڈ)  مشرقی میں دستیاب ہوجائے گا اور اس کے سہارے مشرقی خطے میں ڈاؤن اسٹریم پولیسٹر صنعت کو ترقی حاصل ہوسکے گی۔ جناب پردھان نے کہا کہ کاٹن فائبرکو پالیسٹر فائبر کے ساتھ ملاکر سینتھیٹک ٹیکسٹائل کو بڑھاوا ملے گا۔ ٹیکسٹائل پارک بنیادی طور پر چھوٹی، بہت چھوٹی اور اوسط درجےکی صنعتی اکائیوں کو تقویت فراہم کرے گا اور تقریباً 22 لاکھ افراد کو مضمراتی طور پر روزگار حاصل ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More