25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اپنے ملک کے قوانین ، اصولوں اور ضابطوں کی پابندی کیجئے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے مادرِ وطن کے جذبے کی آبیاری کیجئے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم  وینکیا نائیڈو نے  خلیج میں رہنے والے  ہندوستانی طلباء سے ، جو ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ، آج یہاں کہا   ‘‘  جس ملک میں بھی آپ رہتے ہیں ، اُس کے قوانین ، اصولوں اور ضابطوں کی پابندی کیجئے اور ساتھ ہی ساتھ    اپنے مادرِ وطن   کی اقدار    ، روایات   اور مادرِ وطن کے جذبے  کی آبیاری کیجیئے ۔   آپ کو ہندوستان کے  برانڈ امبیسڈر  کے طور پر   کام کرنا چاہیئے   اور دور دراز کے ملکوں میں ہماری  ثقافتی  اخلاقیات اور قدروں کو سر بلند رکھنا چاہیئے  ۔ ’’  اِن طالب علموں نے  ایشیا نیٹ نیوز کی طرف سے منعقدہ  ‘‘ پراؤڈ ٹو بی این انڈین  2019 ’’  مقابلہ جیتا ہے ۔

          یہ بات بتاتے ہوئے  کہ دنیا  ایک عالمی  گاؤں میں تبدیل ہو گئی ہے ۔  جناب نائیڈو نے طلبا پر زور دیا کہ وہ  عالمی شہری  بنیں لیکن ساتھ ہی ساتھ  اپنی  شاندار تہذیب  ،  قدیم ماضی ، تاریخ  ، کلچر  ، روایات   ، طور طریقوں اور  تہواروں  اور اُس  دانش مندی  کی پوری معلومات رکھیں ، جو انہیں ویدوں  اور اپنیشدوں سے حاصل ہوئی ہے ۔

          ‘ واسو دیوا کٹمباکم  ’  کے عظیم ہندوستانی فلسفے کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے نائب صدر  جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان نے کبھی بھی کسی ملک پر  حملہ نہیں کیا  اور اس نے ہمیشہ   پُر امن بقائے باہم میں یقین رکھا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ‘‘ پوری دنیا کو  ایک کنبے کے طور پر  دیکھنے کا  نتیجہ یہ ہے کہ  ہمیں سب کے ساتھ  ہمدردی ہے  اور  اپنے جیسے انسانوں  کی  مشکلات کو  کم کرنے پر   توجہ دینا  اور اُن کی غمگساری کرنا ہماری سرشت میں شامل ہے ۔ ’’

          مہاتما گاندھی  کا حوالہ دیتے ہوئے   ، جنہوں نے کہا تھا کہ  ‘‘ اپنے آپ کو پانے کا  بہترین  طریقہ  یہ ہے کہ خود کو  دوسروں  کی خدمت  میں گم  کر دیا جائے ۔ ’’ جناب نائیڈو نے امید ظاہر کی کہ امن کو فروغ دینے ،  آب و ہوا کی تبدیلی کےمسئلے سے نمٹنے  ، شمسی توانائی کو بروئے کار لانے  اور  فطرت کو  محفوظ رکھنے  کی  ہندوستان کی عہد بندی کا نتیجہ پوری دنیا کے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی شکل میں  برآمد ہو گا ۔

          ہندوستان کی اقتصادی ترقی   کے  استحکام   کو اجاگر  کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ   عالمی کساد بازاری کے باوجود    ہندوستان آگے بڑھ رہا تھا  اور اس کی  جی ڈی پی شرح ترقی  سات فی صد سے زیادہ تھی ۔   جناب نائیڈو نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم  ‘ نو آبادیاتی  ذہن  ’ کو ترک کریں اور  ہر ہندوستانی میں موجود   صلاحیت   ، قابلیت  اور   مہارت   کی حوصلہ افزائی کرے ۔  انہوں نے رائے ظاہر کی  کہ اپنی روایتی  اقدار  کا تحفظ کرتے ہوئے   ، جو ہندوستان کے   سماجی تانے بانے  مثلاً  ایثار پسندی    ، امن  اور بڑوں  نیز ٹیچروں کا احترام  کرنے میں مضمر  ہے  ،  ہمیں  مرد و زن کے درمیان یکسانیت  ، شمولیت  اور وضع داری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ‘ ہمیں   علم کی ضرورت ہے اور ساتھ ساتھ دانش مندی کی بھی’ ۔

          یہ دلیل دیتے ہوئے کہ ہندوستان   تاریخ کے ایک نئے موڑ پر ہے ،  جہاں سے اُسے تفریق  ، ہٹ دھرمی اور تعصب جیسی نفرت انگیز سماجی لعنتوں کے ذریعے  تاریک دور میں  واپس  کھینچا جا سکتا ہے  ، نائب صدر جمہوریہ نے نو جوان لوگوں پر زور دیا کہ وہ  خود کو ذات پات  کے امتیاز  اور  جنس پر مبنی تشدد  کے  نظریات سے خود کو آزاد کریں ۔  انہوں نے  طلباء سے کہا کہ  ‘‘ نئی اور  ترقی پسندانہ  اقدار پر عمل کیجئے  اور ایک بہتر  مستقبل کی تعمیر کیجئے ۔

          یہ بات بتاتے ہوئے کہ ہندوستان ہمیشہ سے  ایک درخشاں جمہوریت رہا ہے  ، جس کی جڑیں سیکولر ازم اور رواداری  ، دوسروں کو قبل کرنے  اور  امن کے ساتھ   سختی  سے پیوستہ رہی ہیں ، نائب صدر جمہوریہ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ  اپنے ملک  کی آئینی اقدار   سے پہلی  اور اول  وفاداری رکھیں  ، ایسے دیرپا آدرشوں کے ساتھ  ، جنہوں نے ہندوستان کو  اُس پوزیشن پر  لاکر کھڑا کر دیا ہے ، جس پر وہ آج ہیں ۔   انہوں نے کہا کہ ‘ آئین   کے ساتھ  عہد بندی  ، اپنے جیسے انسانوں کے ساتھ وابستگی  اور  قوم کا اتحاد اور یکجہتی    ، سچی قوم پرستی  اور سچی وطن پرستی   کا جزو  لاینفک ہیں  ۔  سرو دھرما سما بھوا ہر ہندوستانی کے ڈی این اے میں ہے ’ ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کل کے شہریوں کو  اُن  لوگوں کی  حالتِ زار کے ساتھ ہمدردی رکھنی چاہیئے ، جو  کم خوش قسمت ہیں  اور ہمیں  اُن کی ضرورتوں کے بارے میں فراخ دِل ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے رائے  ظاہر کی کہ اخلاقی سائنس   ، جو ایک زمانے میں لازمی مضمون کی حیثیت رکھتی تھی ، اُس کا احیاء کیا جانا چاہیئے ۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ  طلباء کو چاہیئے  کہ وہ   اخلاقی اقدار  اپنے اندر سموئیں  اور ہمیشہ  اعلیٰ اخلاق سے وابستہ رہیں ۔

          انہوں نے ایشیا نیٹ نیوز کو مبارکباد  دی   کہ اُس نے طلباء کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ ہندوستان آکر   خود کو یہاں سے ماحول سے اور تجربات سے واقف کرائیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More