26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اٹل پنشن یوجنا کے خریداروں کو ڈیجیٹل طور پر با اختیار بنانا

Urdu News

نئی دہلی، اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی )کیلئے انتظامی اتھارٹی پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ایف آر ڈی اے ) نے اس اسکیم کےفوائد کو بڑے پیمانے پر ملک کے شہر یوں تک پہنچانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت پی ایف آر ڈی اے نے گراہکوں کیلئے اٹل پنشن یوجنا  تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے متعدد ّن لائن پیشکش کی ہے ۔ اس کیلئے صارفین اور گراہکوں کو بینکوں اور ڈاک خانوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اٹل پنشن یوجنا کے گراہکوں کی تعداد جلد ہی ایک کروڑ تک پہنچ جانے کی امید ہے۔

اے پی آئی گراہکوں کیلئے حالیہ متعارف کرائے گئے چند اہم اقدامات درج ذیل ہیں :

اے پی آئی گراہکوں کیلئے شکایات ماڈیول

اے پی آئی اپ گریڈ ویو ؍ ڈاؤن گریڈ ویو

اے پی آئی ؍ این  پی ایس لائٹ ای پی آر اے این ، گراہکوں کیلئے ایس او ٹی ویو اے پی آئی

اے پی آئی گراہکوں کیلئے آدھار کو منسلک کرنا

اے پی وائی @ ای این پی ایس

موبائل اپلیکیشن

اٹل پنشن یوجنا کے تحت گراہکوں کی تعداد 93 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعے ملک کے شہریوں کو وقف کرکے یہ اسکیم یکم جون 2015 کو  نافذ کی گئی ۔ یہ اسکیم 18 سال سے لے کر 40 برس کی عمر کے درمیان کے  ملک کے تمام شہریوں کے لئے دستیاب ہے۔ اس اسکیم کے تحت گراہک کو  60 برس مکمل ہونے کے بعد   اسکیم میں ان کے تعاون کے بقدر  کم از کم ایک ہزار روپے سے لے کر پانچ ہزار روپے تک ماہانہ  پنشن مہیا کرائی جائے گی۔یہی پنشن گراہک کے شوہر ؍بیوی  کو دی جائے گی اور گراہک اور اس کے شوہر؍ بیوی کی اگر موت ہو جاتی ہے توان کے  وارث کو پنشن کی مجموعی  رقم دےدی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More