39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آپ کا فیصلہ ہماری جمہوریت میں قانون کی حکمرانی برقراررکھنے کے لئے ہونا چاہئے

Your mandate is to uphold rule of law in our democratic polity, says President to IPS trainees
Urdu News

نئی دہلی، ۔سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی  سے   2016  کے بیچ کے 69 آر آر   کے    زیر تربیت آئی پی ایس   افسران کے       ایک گروپ نے   راشٹرپتی بھون میں   صدرجمہوریہ ہند  جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی ۔

          اس موقع پر ان افسران سے خطاب کرتے ہوئے   جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ   انڈین پولیس سروس    ہمارے قومی  انتظام وانصرام   کے نظام کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے ۔   ایک آل انڈیا   سروس  میں شامل ہونے   کے سبب  یہ افسران بلاشبہ   مختلف ریاستوں میں   کام کریں گے۔  لیکن ان ریاستوں میں کا م کرتے ہوئے بھی  یہ افسران ہمارے قومی نظریات کی ترجمانی کریں گے ۔  ان کافیصلہ  ہمارے جمہوری نظام میں  قانون کی بالادستی   کو برقرار رکھنے   کے لئے ہونا چاہئے ۔   اس طرح یہ لوگ   نہ صرف  ہمارے عوامی نظام کے سرپرست ہیں   بلکہ   قانون کی حکمرانی       کے بھی نگراں ہیں  ۔صدر جمہوریہ موصوف نے مزید کہا کہ  آپ سبھی افسران کو اپنے فرائض     کسی خوف   یا   حمایت کی پرواہ کئے بغیر انجام دینے چاہئیں ۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی خیال رکھا جانا چاہئے  کہ  فرائض کی ادائیگی بروقت ہو اور اس میں  تاخیر نہ ہو۔  انہوں نے کہا کہ  ایک پیشہ ور   شہری افسران کی حیثیت سے انہیں  سیاسی  ، ذمہ داروں  کو   ایمانداری کے ساتھ بے خوف ہوکر مشورہ دینا چاہئے۔

          جناب رام ناتھ کووند نے آگے کہا کہ  ٹکنالوجی   پولیس کے کام کاج  کے لئے     عطیہ ہی نہیں ایک چیلنج بھی ہے ۔   یہاں   جرائم کے لئے  اس میں توسیع کی جاتی ہے ، وہیں ٹکنالوجی   پولیس کو   لگن اور چوکسی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی میں مدد بھی کرتی ہے۔     انہوں نے کہا کہ ایک آدرش سیاسی نظام ایسا ہونا چاہئے جس میں   شہریوں کو تھانے جائے بغیر پولیس کی  مطلوبہ خدمات فراہم کرائی جاسکیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More