33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آل منی پور دلت ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر کی قیادت میں ایک وفد نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی،  منی پور کے دلت لوگوں کی ہمہ جہت ترقی کی ایسوسی ایشن کے صدر جناب ٹی ایم راجین آینگ با کی سربراہی میں ایک وفد نے آج شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے اور عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ وفد نے دلتوں کو معاشی اور سماجی اعتبار سے بااختیار بنانے کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ ان امور کا تعلق دلتوں کی تعلیم اور روزگار سے ہے اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے عوام کے معیار زندگی سے ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سبھی ریاستوں کی مساوی ترقی حکومت کی ترجیح میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ وزیر اعظم نے گزشتہ چار سال کے عرصے میں کئی بار شمال مشرقی خطے کا دورہ کیا تھا، تاکہ بہت سے علاقوں میں ان ترقیاتی پروجیکٹوں کو شروع کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کوششوں سے ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں امن اور ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ شمال مشرق کے لئے ہل ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام کا  اعلان امپھال میں پہلی بار حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ریاست کے پہاڑی ضلعوں میں تجرباتی بنیاد پر پروگرام شروع کیا جانا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیح یہ رہی ہے کہ شمال مشرقی  خطے کی ریاستوں کو باقی ہندوستان  کی ان ریاستوں کے برابر کھڑا کیا جائے، جنہوں نے زیادہ ترقی حاصل کی ہے۔

مختلف امور پر تبادلہ خیال کے بعد وزیر موصوف نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ضروری کارروائی کے لئے متعلقہ وزارتوں کو ان کا میمورنڈم پیش کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More