27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آسٹریلیا میں 15 ویں بھارت آسٹریلیا مشترکہ وزارتی کمیشن کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، 15 ویں ہندوستانی آسٹریلیا مشترکہ وزارتی کمیشن(جے ایم سی) کی میٹنگ آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں 25 جون 2018  منعقد ہوئی۔ اس مشترکہ میٹنگ کی صدارت، کامرس اور صنعت کے اور شہری ہوا بازی کے وزیر سریش پربھو اور تجارت ، سیاحت اور سرمایہ کاری کے آسٹریلیا کے وزیر اسٹیون کیوبو نے کی۔

مشترکہ وزارتی کمیشن کی میٹنگ انتہائی پر جوش اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ یہ میٹنگ چار سال کے عرصے کے بعد ہوئی ہے جس میں دونوں ملکوں کےو زراء نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سرمایہ کاری کو بڑھانے کے طور طریقوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے آسٹریل، آسٹریلین تجارت اور سرمایہ کاری  کمیشن اور انویسٹ انڈیا کے درمیان زیادہ اشتراک کرنے سے اتفاق کیا۔ جو کہ ہندوستان کی قومی سرمایہ کاری پروموشن اور فیسیلٹی ایجنسی ہے۔ بات چیت آسٹریل اور انویسٹ انڈیا کے درمیان مفاہمت نامے کے دستخط کے بعد ختم ہوئی ۔ اس مفاہمت نامے پر دستخط کا مطلب باہمی سرمایہ کاری کو بڑھانے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

کینبرا میں کامرس کے وزیر نے آسٹریلیا کے وزیراعظم میل کم ٹرن بل سے ملاقات کی۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خزانے کے وزیر اسکاٹ ماریسنس اور آسٹریلیا کے زراعت  اور آبی وسائل کے وزیر ڈیوڈ لیٹل پراؤڈ کے علاوہ آسٹریلیا کے خارجی امور کے وزیر جولی بیشپ کے ساتھ بھی باہمی میٹنگیں کیں۔ان وزراء کے ساتھ میٹنگیں انتہائی خوشگوار رہی۔ جن میں آپسی مفاد کے معاملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سڈنی میں آج اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں کامرس کے وزیر نے آسٹریلیا کے تقریباً پچیس سپر فنڈ کے نمائندوں سے خطاب کیا۔ جن کے پاس زبردست سرمایہ کاری کرنے کے  لئے اثاثے ہے اور وزیر موصوف نے انہیں اس کام کے بارے میں بھی جانکاری دی جو  ہندوستان کو تبدیل کرنے اور اس کی اصلاح کرنے کے سلسلے میں کئے جارہے ہیں انہوں نے سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ جو سرمایہ کاروں کے لئے پیدا کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے سامان اور خدمات ٹیکس جی ایس ٹی کو شروع کرنے جیسی بنیادی تبدیلی پر  توجہ دی اور مالی شمولیت کے ذریعہ انفورمل سیکٹر کے وسائل کو فورمل سیکٹر میں تبدیل کرنے کے علاوہ ڈیجٹائزیشن بڑھانے کے علاوہ ان اقدامات پر بھی توجہ مرکوز کی ۔ جو ہندوستان میں کاروبار کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعہ ہی ہندوستانی معیشت کی زبردست ترقی ممکن ہوپائی ہے۔ انہو ں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے  آسٹریلیائی سپر فنڈز کو دعوت دی۔

وزیرموصوف نے ہندوستان کی ترقی کی داستان : آسٹریلیا کے لئے مواقع  کے عنوان کے بارے میں ایشیا سوسائٹی آسٹریلیا میں لیڈرس آن ایشیا سے متعلق خطاب بھی دیا۔ اپنے خطاب میں جناب سریش پربھو نے معلومات پر مبنی زراعت، خدمات، تعلیم اور مینو فیکچرنگ کے سیکٹروں کا ذکر کیا جو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آپسی تعاون کے اہم شعبے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  ایک دوسرے پرمعاشی انحصار  ملکوں کے درمیان مزید تعلقات کاسب سے بہترین راستہ ہے   اور ہندوستان اور آسٹریلیا فطری ساجھے دار ہے جو ایک دوسرے کو معاشی فائدہ پہنچانے اور ایک دوسرے پر انحصار کرسکتے ہیں۔

 سریش پربھو نے آسٹریلیا کی سب سے بڑی ریاست نیو ساؤتھ ویلس کی وزیراعظم محترمہ گلڈیس بیجرک لیان کے ساتھ  بھی میٹنگ کی۔نیوساؤتھ ویلس کی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا کے کاروباری ان مواقع کو کبھی بھی مس نہیں کریں گے جس کی ہندوستان نے پیش کش کی ہے اور آسٹریلیا سے ہندوستان میں سرمایہ کاری جلد ہونے والی ہے۔

جناب سریش پربھو نے سڈنی میں بھارتی شہریوں سے بھی ملاقات کی۔ بھارت کے شہریوں کے لیڈروں سے بھی ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران انہوں نے ان اہم اصلاحات کا ذکر کیا جو ہندوستان میں کئے جارہے ہیں انہوں نے وہاں مقیم بھارتیوں کے مثبت تعاون کا بھی ذکر کیا جو نہ  صرف آسٹریلیا بلکہ ہندوستان کو دے رہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More