41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈیا اسٹیل2019۔ نمائش اورکانفرنس، ممبئی میں کل سے

Urdu News

نئی دہلی، انڈیا اسٹیل2019 ۔نمائش اور کانفرنس 22جنوری سے 24 جنوری 2019 تک ممبئی میں منعقد ہوگی۔وزارت فولاد کے زیر اہتمام منعقدہ سہ  روزہ تقریب سے فولاد کی صنعت کی مستقبل میں  ترقی کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پروگرام میں بہت چھوٹی۔ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں(ایم ایس ایم ای)  سے لے کر بڑی صنعتیں جن کے نام ہندوستان میں اور فولاد کے بین الاقوامی شعبے معروف ہیں شرکت کریں گے۔یہ تقریبات فولاد کے شعبے کی ترقی کے لئے  بہتر خاکہ تیار کرنے  کے لئے تمام شرکاء کو غوروخوض کا موقع فراہم کریں گے۔ اس نمائش اور کانفرنس میں ٹیکنالوجی کے  بین الاقوامی فراہم کار، ٹیکنالوجی  کی منتقلی یا ٹیکنالوجی کو تاحال بنانے کے لئے ہندوستان کی کمپنیوں کی دلچسپی اور ان کے ساتھ گفت وشنید کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔اس نمائش میں پوری دنیا میں فولاد کی پیداوار،  مصنوعات ،ٹیکنالوجیوں اور بہتر طریقہ کار کی نمائش بھی ہوگی۔

اس تقریب میں 15ممالک سے تعلق رکھنے والی 250 سے زائد کمپنیاں اور 200 سے زائد بین الاقوامی خریدار اور کثیر تعداد میں مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ان تقریبات میں 10ہزار سے زائد ہندوستان اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے  وزیٹرس کی آمد بھی متوقع ہے۔

وزارت فولاد ، ہر دو سال میں انڈیا اسٹیل نمائش اور کانفرنس کا انعقاد کرتی ہے۔ ان برسوں کے دوران یہ خریداروں، فروخت کاروں، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں، مینوفیکچرز، تاجروں ، درآمدات کار، سرمایہ کار اور فولاد کے شعبے سے تعلق رکھنے والی دیگر تنظیموں اور اداروں تعلق رکھنے والے نمائندے، کاروبار،  فروخت اور بات چیت کے لئے انتہائی پسندیدہ پلیٹ فارم بن گیا ہے۔سال 2018 کے دوران ہندوستان،  خام  فولاد کی پیداوار کرنے والا دنیا کا  دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسر بن گیا ہے۔ بھارت  اسفنج لوہے کا دنیا میں سب سے بڑا پیداکار اور چین نیز  امریکہ کے بعد فولاد کا  دنیا کا تیسرا سب سے بڑا صارف ہے۔ وزارت فولاد کے ذریعہ اعلان کردہ قومی فولاد پالیسی2017 میں 203-31 تک 300ملین ٹن فولاد کی پیداوار پر زور دیا گیا ہے۔حکومت نے سرکاری خریداری میں اندرون ملک تیار  ہم آہن اور فولاد کی مصنوعات کو ترجیح دینے کا بھی اعلان کیاگیا ہے۔انڈیا اسٹیل2019، این ایس پی۔2107 کی خطوط پر فولاد کی صنعت کو عالمی مسابقت کی صلاحیت پیدا کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More