30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امور داخلہ کی وزارت نے بعض گروپوں کے ذریعہ کل بھارت بند کے اعلان کے مدنظر ریاستوں کو تمام ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی

Urdu News

نئی دہلی: امور داخلہ کی وزارت نے بعض گروپوں کے ذریعہ 10 اپریل کو  سوشل میڈیا پر بھارت  بند کے اعلان کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستوں کو تمام ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

امور داخلہ کی وزارت نے ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حفاظتی بندوبست میں اضافہ کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے مناسب انتظامات کریں۔  اگر ضروری ہوا تو امتناعی احکامات بھی جاری کریں۔ علاوہ ازیں وزارت نے  تمام حساس مقامات پر پولیس گشت بڑھانے کے لئے بھی کہا ہے تاکہ کسی کی زندگی یا املاک کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

امور داخلہ کی وزارت کے ذریعہ جاری ایڈوائزری میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ان کے دائرہ اختیار والے علاقوں میں قانون و انتظام کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ذاتی طور پر ذمہ دار بنایا جائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More