33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ڈبلیو ٹلرسن نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

US Secretary of State Rex W. Tillerson calls on Prime Minister
Urdu News

نئی دہلی، امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے آج دوپہر بعد  وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔  اپنے موجودہ منصب میں بھارت کا اولین دورہ کرنے والے امریکی  وزیر خارجہ ٹلرسن کا وزیر اعظم نے خیر مقدم کیا   ۔ وزیر اعظم  نے اس برس جون کے مہینے میں  امریکی صدر  ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کلیدی باہمی شراکت داری میں ترقی کے مستحکم رجحان کے ساتھ مثبت اور دور رس  فوائد کی حامل  گفتگو ہوئی تھی ۔

          وزیر اعظم نے ، وزیر خارجہ ٹلرسن  کے اظہار کردہ اس عہد  کا ذکر کیا ، جس میں انہوں نے  باہمی شراکت داری  کے مواد ، رفتار  اور گنجائش  میں تیزی لانے  اور انہیں مضبوط کرنے کی سمت میں مزید اقدامات  کئے جانے کی بات کہی ہے ۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ  بھارت اور امریکہ کی مضبوط شراکت داری سے نہ صرف یہ کہ دونوں ملکوں کا باہمی فائدہ ہو گا بلکہ  علاقائی  اور عالمی استحکام اور خوشحالی  کے تناظر میں اس کا مثبت اثر بھی پڑے گا ۔

 صدر ٹرمپ    کی نئی جنوبی ایشیا پالیسی کے تناظر میں وزیر اعظم نے   افغانستان میں امن و استحکام  لانے کے ساتھ دہشت گردی ، دہشت گردوں کے انفرا اسٹرکچر ، محفوظ مقامات  اور دہشت گردی کی امداد  کے خاتمے سے متعلق مشترکہ مقاصد کا  ذکر کیا ۔ اس سلسلے میں وزیر  خارجہ ٹلرسن نے وزیر اعظم کے ساتھ خطے میں اپنے حالیہ   اسفار  پر تبادلۂ خیال کیا ۔ دونوں لیڈران نے دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے  اور  علاقائی استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے   کے لئے موثر امداد باہمی  کو تیز کرنے پر بات چیت کی ۔

اس سے پہلے دن میں ، امریکی وزیر خارجہ نے ، وزیر خارجہ سشما سوراج اور قومی سلامتی کے مشیر  اجیت ڈوبھال   کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی تھی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More