28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

الوری سیتا راما راجو اور کومارام بھیم جیسے جد وجہد آزادی کی تحریک کے غیر معروف ہیرو کو اُن کا درست مقام نہیں حاصل ہوا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان کی تقریبات باقاعدگی کے ساتھ ہوں: جناب جی کشن ریڈی

Urdu News

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی فروغ (ڈونیئر) کے  مرکزی وزیر  جناب جی کشن ریڈی نے  کتھا کرانتی ویروں کی  نامی نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ  نمائش  آج نئی  دہلی میں رابندرہ بھون میں للت کلا  گیلریز میں  منعقد  کی گئی ہیں   اس نمائش  میں انقلاب کی  داستان ہے، جس میں الوری سیتاراما راجو  سے متعلق مخصوص  پینٹنگس کی نمائش  کے ساتھ ساتھ  شہیدی  دیوس ، چمپارن ستیہ گرہ  اور جلیاں  والا باغ  کی پینٹنگس کی بھی نمائش کی گئی ہے۔ ثقافت کے وزراء مملکت  جناب ارجن رام میگھوال  اور محترمہ میناکشی لیکھی نے بھی  اس تقریب میں پہنچ کر  اس کی شان میں اضافہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OIQ8.jpg

رابندر بھون میں منعقدہ  کتھا کرانتی ویروں کی  نمائش ،  آزادی کے 75  ویں سال  تقریبات کے موقع پر  آزادی کے امرت مہوتسو  کے  حصے کے طور  پر منعقد کی گئی ہے۔ قومی  یادگار اتھارٹی کے  صدر نشیں جناب ترن وجے اور للت کلاں اکیڈمی کے  پروٹم صدر نشین ڈاکٹر  اتم پچار نے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نمائش  سے  متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ ‘‘ایک تصویر  1000 الفاظ کی نمائندگی کرتی ہے،  مختلف  آرٹسٹوں کے ذریعے بنائی گئیں یہ تصاویریں تحریک کی  لچک کی روح کو  سموئے ہوئے ہیں۔ ان لمحات کے بارے میں  تصاویر بنانے  کے لئے آرٹسٹوں کی  حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ  تاریخ کی کتابوں اور  تحریری الفاظ  ان کی بہادری اور ہمت  کے ساتھ  انصاف نہیں کرسکتے۔’’

وزیر موصوف نے  مزید  یہ بھی کہا  ‘‘وزیراعظم نے اکثر برطانوری سامراج کے خلاف ہماری جدو جہد  میں   غیر معروف اور  کم  ستائش شدہ  ہیروز  اور  کم  معروف  واقعات کے بارے میں اکثر بات چیت کی ہے اور  انہوں نے  ہماری ثقافت اور  روحانی  ورثے کو تحفظ  فراہم کرنے کو کہا ہے۔ الوری سیتا راما راجو اور کومو رام بھیم  جیسے لیڈروں کو  وہ مقام  حاصل نہیں ہوا ہے، جو ان کی خدمات کے بدلے میں ان کو حاصل  ہونا چاہئے تھا اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی  اس بارے میں تقریبات باقاعدگی سے منائی جائیں۔ ہم اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ شہیدی دیوس  چمپارن ستیہ گرہ  اور جلیاں والا باغ کے واقعات کو  باقاعدگی کے ساتھ منائیں گے۔’’

Description: A picture containing person, indoor, room, posingDescription automatically generated

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M5L7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00493EI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051AYG.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ثقافت کے وزیر مملکت  جناب ارجن رام میگھوال نے  ‘‘گتھا کرانتی ویروں کی’’ نامی  نمائش  منعقد کرنے کے لئے ایل کے اے کی  ستائش کی۔ یہ نمائش  ادھم سنگھ، بھگت سنگھ، چندر شیکھر آزاد وغیرہ جیسے  عظیم  شہیدوں کے ذریعے  دی گئی قربانیاں اور  ان کی زندگی پر  محیط آرٹ ورک ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ  اہم ہے کہ ان کی عظیم قربانی کو   اجاگر کیا جائے تاکہ  نوجوان نسلیں قوم کے تئیں  عزم کے اقدار  اور ان کے مابین  قربانی کے جذبے کو  سمجھ سکیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006DC4W.jpg

ثقافتی کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے  ہندوستان کے یوم آزادی کے 75  سال کے موقع پر  ناظرین کو  مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ  یہ  بہت اچھی بات ہے کہ  جد وجہد آزادی کے عظیم  شہیدوں کی زندگی پر  ایسی نمائش  دیکھنے کو ملی، جو کہ مکمل طور  پر  مادر وطن  ہندوستان  کے تحفظ کے لئے   شجاعت، بہادری  اور  قربانی  کی  ایک نمائش ہے۔ انہوں نے  اس امید کا  اظہار کیا کہ  ایل کے اے  جیسے  قومی اہمیت کے تمام ادارے  وزیراعظم جناب  نریندر مودی  کا  ‘‘سنکلپ سے سدھی’’ کا سپنا پورا کرنے کے لئے  سخت کاوشیں کریں گے۔

کتھا کرانتی ویروں کی  نامی نمائش  اس وقت جاری ہے، جس میں 100 آرٹ کے شاہکار نمائش کے لئے لگائے گئے ہیں، جن میں الوری سیتاراما راجو جیسے  غیر معروف ہیرو کو  اجاگر کیا گیا ہے، نیز  شہیدی دیوس  چمپارن ستیہ  گرہ اور جلیاں والا باغ  کیمپ کے دوران  کے واقعات پر  تصاویری شاہکار  وضع کئے گئے ہیں۔ یہ نمائش  عوام الناس کے لئے  30  اگست  2021  تک  کھلی رہے گی، جسے  صبح 11 بجے سے  شام 7 بجے تک  دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ  ایک 7  روزہ  آرٹ کیمپ بھی  شروع کیا گیا ہے، جس میں  قومی  ایوارڈ حاصل کرنے والے  کلا کار شرکت کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More