40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اعلیٰ چناؤ کمشنر او پی راوت نے معذور افراد کیلئےحساسیت میں اضافہ کیا قابل رسائی انتخابات کیلئے مؤثر حکمت عملیاں تجویز کی

Urdu News

نئی دہلی، اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب اوم پرکاش راوت نے آج نئی دلی میں قابل رسائی انتخابات سے متعلق دو روزہ قومی مشاورت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چناؤ کمشنر جناب سنیل اروڑا اور جناب اشوک لواسہ بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں دیگر معزز شخصیتیں بھی موجود تھیں۔ اعلیٰ چناؤ کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ معذور افراد کی ضرورتوں کے تئیں معاشرے میں زیادہ  حساسیت ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ  انتخابی عمل میں ان کی مکمل شرکت  میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستا ن کے پاس ایک مضبوط قانونی فریم ورک ہے، جس سے ووٹ دینے کے لئے ان واسطے ضروری سہولتوں کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے معذور افراد کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن جیسے بین الاقوامی معاہدوں کا بھی ذکر کیا، جس پر ہندوستان نے بھی دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ان کی ضرورتوں کے تئیں عدم حساسیت کی کمی اکثر الیکشن میں ان کی کم سے کم شرکت کو یقینی بنانے میں خلا پیدا کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔جناب او پی راوت نے قومی کنونشن میں شرکاء سے کہا کہ وہ ایک ایسی حکمت عملی وضع کریں، جس سے انتخابات میں معذور کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے، جس سے دنیا کو بھی تقلید مل سکے۔

چناؤ کمشنر جناب سنیل اروڑا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کا چناؤ کمیشن ہمیشہ  معذور افراد کی ضرورتوں کے تئیں  پیش پیش رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی سے انتخابات میں ان کی مکمل پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور الیکشن میں حصہ لینے کے دوران ، ان کے لئے رکاوٹیں دور ہوں گی۔

چناؤ کمشنر جناب اشوک لواسہ نے کہا کہ ہندوستان کا آئین رکاوٹوں سے پاک  ماحول میں سبھی کو ووٹ دینےکے حق کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ  معذور افراد سمیت سبھی کےلئے قابل رسائی انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس منصوبے وضع کرنے میں سول سوسائٹی تنظیموں سمیت سبھی فریقوں کی شرکت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اسکیموں کو نافذ کرنے میں رضاکار گروپوں کی شمولیت سے بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ چناؤ کمیشن کو اپنی کوششوں کے سلسلے میں غیر سرکاری تنظیموں سے اچھا تعاؤن مل رہا ہے۔

قابل رسائی انتخابات سے متعلق قومی مشاورت کے افتتاحی اجلاس کے دوران کمیشن نے اپنا سسٹمیٹک ووٹرس ایجوکیشن اور الیکٹورل پارٹیسپیشن (ایس وی ای ای پی) پہل کا پورٹل  اور ایک موبائل ایپ (ای-وِجِل) کا اجراء کیا۔

6 ریاستوں کے اعلیٰ چناؤ افسروں نے جو حالیہ اسمبلی انتخابات کے لئے وہاں گئے تھے، معذور افراد کے لئے رکاوٹوں سے پاک ماحول بنانے  میں اپنے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ اجلا س میں سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر اُمیش سنہا، ڈپٹی الیکشن  کمشنرسندیپ سکسینہ، ڈائرکٹر جنرل دھریندر اوجھا، ڈائرکٹر محترمہ پدما انگمو اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوںِ ، وزراء اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اس میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More