32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسسٹنٹ سکریٹریز کا الوداعی اجلاس ، 2016 ء کے بیچ کے آئی اے ایس افسروں نے وزیر اعظم کو مقالہ پیش کیا

Urdu News

نئی دہلی، اسسٹنٹ سکریٹری کے طور پر اپنے   اختتامی اجلاس کے حصے کے طور پر  2016 ء بیچ کے آئی اے ایس افسروں نے آج وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  کو  مقالہ پیش کیا ۔

          افسران نے کھیتی سے آمدنی میں اضافہ  ، سوائل ہیلتھ کارڈ ، شکایات کا ازالہ ، شہریوں  پر مرکوز خدمات   ، بجلی کے شعبے میں اصلاحات ،  سیاحت میں سہولت   ، ای – نیلامی  اور  اسمارٹ شہری ترقی  سولیوشن جیسے  مرکزی خیال پر 8 مقالات پیش کئے ۔

          اس موقع پر اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا  کہ اسسٹنٹ سکریٹریز پروگرام آفیسر  ، جو سب سے جونیئر اور سب سے   سینئر ہوتے  ہیں  ، انہیں  ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے ۔  وزیر اعظم نے نوجوان آفیسروں کو    ، اُن تجربات کی بہترین باتوں کو ، جو انہوں نے اس پروگرام کے حصے کے طور پر مختلف وزارتوں میں  حاصل کئے ہیں ، انہیں اپنائیں ۔  انہوں نے نو جوان آفیسروں کو زور  دے کر کہا کہ وہ  حکومت  کے تعلق سے عوام کی  توقعات کو اپنے ذہن میں رکھیں اور ان  توقعات کی تکمیل کے لئے اپنے طور پر بہترین کام کریں ، خواہ وہ اپنے کیریئر  کے دوران ، جس عہدے پر  بھی فائزہوں ۔

          وزیر اعظم نے ان آفیسروں کی    اپنے ارد گرد کے عوام سے ، جن کے لئے اپنی ڈیوٹی  کے دوران ، انہوں نے کام کیا ، ان کے ساتھ رابطہ بنانے کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ بنانا اپنے کام اور مقاصد کے حصول میں کامیابی  کی اہم  کلید میں سے ایک ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More