36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسرو پرائیویٹ شعبے کے ساتھ مل کر آتم نربھر بھارت کو فروغ دے گی : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے  وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم اسرو پرائیویٹ شعبے کے ساتھ مل کر آتم نربھر بھارت کو فروغ دے گی۔

اسرو کی کچھ حالیہ کامیابیوں  اور بھارت کے خلائی پروگرام کے بارے میں ایک بیان دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  ان سبھی حصولیابیوں کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر دیا، جن کی ذاتی مداخلت کی وجہ سے یہ تاریخی فیصلہ کرنا ممکن ہوا کہ بھارت کے خلائی شعبے کو پرائیویٹ کمپنیوں  کی حصہ داری کے لیے کھول دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارائیزیشن سینٹر (ان -اسپیس)  سے پرائیویٹ کمپنیوں اور اسٹارٹ- اپس کو ایک مساوانہ میدان فراہم ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجوزہ خلائی سرگرمیوں  میں  چھوٹے سیارچے ، راکٹ ، خلا سے زمین پر فراہم کی جانے والی خدمات،  مصنوعی سیارچوں کو خلا میں قائم کرنا، اپلیکیشن سے متعلق مصنوعات بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خلائی شعبے کو پرائیویٹ حصے داری کے لیے کھولے جانے کا قدم ایک نیا قدم ہے جو وزیراعظم نریندر مودی نے اٹھایا ہے اور اس  کا خیرمقدم ملک بھر کی سرکردہ پرائیویٹ کمپنیوں نے کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More