33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اروناچل پردیش کے طلباء نے کرن رجیجو سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، آئی ٹی بی پی کے ذریعے منعقد ایک تفریحی ٹور پر آئے اروناچل پردیش کے طلباء کے ایک گروپ نے آج یہاں امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن رجیجو سے ملاقات کی۔ جناب رجیجو نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنی سخت محنت اور ڈسپلن کو اپناتے ہوئے اپنے کیریئر کی نئی اونچائیوں تک پہنچیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم میں مہارت حاصل کریں اور اپنی زندگی میں دوسروں کے رول ماڈل بنیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر سماج اور ملک کیلئے ذمہ داری اور جواب دہی کے جذبے کے ساتھ معیار اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جستجو کرنے والے ذہن ملک کی ترقی اور فروغ میں اضافہ کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پڑھنے اور علم حاصل کرنے میں خصوصی شعبوں میں مہارت ان کو مستقبل میں کامیابی سے ہمکنار کرسکتی ہے۔ جناب رجیجو نے ان پر زور دیا کہ وہ ملک کو بہتر بنانے کی خاطر سماجی تبدیلی کیلئے ملک کی ثقافتی وراثت کو بھی سیکھیں۔

نویں سے بارہویں جماعت تک کے سرکاری  سینئرسیکنڈری  اسکول کے  طلباء نے چیزوں کو سیکھنے اور سماج میں تبدیلی لانے اور ملک کی تعمیر میں چمپئن بننے کی اپنی شدید خواہش کا اظہار کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More