26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آیورویدک سائنس سے متعلق تحقیق کی مرکزی کونسل نے 14 ریاستوں میں قبائلی حفظان صحت پروگرام کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دلّی ، آیوش کے وزیر مملکت ( آزدانہ چارج ) جناب شری پد یسو نائک نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ  آیورویدک سائنس سے متعلق تحقیق کی مرکزی کونسل نے ، کونسل کے تحت  15 اداروں کے توسط سے 14 ریاستوں میں قبائلی حفظان صحت تحقیقی پروگرام  ( ٹی ایچ سی آر پی ) شروع کیا ہے ۔

اس  پروگرام یعنی ٹی ایچ سی آر پی  کے اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں :

  • قبائلی افراد کے  حالات زندگی   کا مطالعہ
  • صحتی اعداد و شمار سے متعلق اطلاع جمع کرنا
  • کھانا کھانے اور کھانے سے پرہیز کرنے ،  بیماریوں  کا شکار ہونے  کی تکریر  اور اس علاقے میں عام طور پر استعمال ہونے والے ادویہ جاتی  پودوں  سے متعلق مطالعے کا اہتمام
  • قبائلیوں کے دروازے پر طبی امداد کی فراہمی
  • حفظان صحت سے متعلق عادات و اطوار ،  کھانا کھانے کے طریقوں ،   پتھیا پتھیا کے آیورویدک نظریہ کے بارے میں جانکاری کی فراہمی
  • صحت مند  انداز حیات   اپناکر بیماریوں کی روک تھام اور صاف ستھرا ماحول ( سووچھتا )
  • اس علاقے میں ایل ایچ پی / لوک ادویہ  / روایتی طریقہ ہائے علاج کے بارے میں  اطلاعات کی فراہمی وغیرہ

17-2018 ء کے لئے نشانے اور حصولیابیوں کا گو شوارہ درج ذیل ہے :

نشانہ  ( 18-2017 ء )

حصولیابی

آبادی سے متعلق   مطالعات کے لئے ، جس قدر تعداد میں آبادی پر احاطہ کیا جائے گا ، 100000

جس قدر آبادی پر احاطہ کیا گیا – 100316

مقامی صحتی روایات کی دستاویز بندی – 150

159 ایل ایچ ٹی / لوک دعووں کی دستاویز بندی کی گئی

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More