37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آبی وسائل کے کاموں میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے استعمال پر سیمینار کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کی وزارت نے  آج نئی دہلی میں ’’آبی وسائل کے کاموں میں  تکنیکی ٹیکسٹائل کا استعمال‘‘ کے موضوع پر  ایک روزہ تکنیکی سیمینار کا انعقاد کیا۔

تکنیکی ٹیکسٹائل کا استعمال پوری دنیا میں  پچھلی کئی دہائیوں سے کیا جارہا ہے۔ ان مادوں نے آبی وسائل کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے لئے  سول اور  جیو- ٹیکنیکل انجینئرنگ میں کئی استعمال کے لئے  اختراعی انجینئرنگ کے حل پیش کئے  ہیں۔ اگرچہ تکنیکی ٹیکسٹائل  ترقی یافتہ اور  کئی ترقی پذیر ملکوں میں  وسیع طور پر استعمال ہورہی ہے  لیکن بھارت  کو ابھی بھی  بڑے پیمانے پر  تکنیکی  ، معاشی اور  ماحولیاتی  فوائد  کو حاصل کرنا ہے۔ بھارت کے کئی علاقے  سیلاب اور  ماحولیاتی تنزلی  کا سامنا کررہے ہیں۔ کچھ علاقوں میں  سیلاب کا بندوبست اور کنٹرول کا نظام  تکنیکی ٹیکسٹائل کی ٹیوبس  ، کنٹینروں اور بیگس پر انحصار کرسکتے ہیں۔ تکنیکی ٹیکسٹائل  کنکٹریٹ سے زیادہ بہتر  پائی گئی ہے  کیونکہ  پانی کے تحفظ  کے لئے  اس میں زیادہ لچک  اور  زیر زمین  اسے  لگانے میں زیادہ آسانی ہوتی ہے۔ سیمینار میں  آبی  وسائل کے سیکٹر میں تکنیکی ٹیکسٹائل  کے وسیع  تر استعمال  کی حوصلہ افزائی کے لئے  اس کے استعمال کے شعبوں ، اس کی بہترین  پریکٹس اور نظام  کو اجاگر کیا گیا۔ اس کے علاوہ  یہ سیمینار  متعلقہ  فریقوں  کے لئے  تکنیکی ٹیکسٹائل کی اگلی سطح تک کے استعمال کے لئے  ایک نقشہ راہ  فراہم کرنے والا  ثابت ہوا ہے۔

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقرروں نے  معیار  ، بینچ مارکنگ اور تجربے  ، آبی وسائل کے تحفظ کے لئے  تکنیکی ٹیکسٹائل  اور  تکنیکی ٹیکسٹائل وغیرہ سے متعلق  امور  اور  ان کے طریقہ استعمال پر تفصیل سے  تبادلہ خیال  کیا۔

 اس پروگرام کا انعقاد  آبی وسائل ، دریا کی ترقی  اور گنگا کے احیاء  کی وزارت نے  کیا تھا ، جس میں  مرکزی محکموں ،  ریاستی حکومتوں ، آبی وسائل میں  کام کرنے والے  ریاستوں کے انجینئرنگ کے محکمے  ، ادارے  ، کالج ، یونیورسٹیاں  اور مینوفیکچرنگ کی انجمن ، تجارتی انجمنوں ، مشیروں اور ٹھیکیداروں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس سیمینار کی صدارت  سی ڈبلیو سی کے چیئرمین  مسعود حسین ، آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کی احیاء کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ٹی راجیشوری،ڈی اینڈ آر ، سی ڈبلیو سی کے رکن  جناب این کے ماتھر ڈائریکٹر سی ایس ایم آر ایس جناب اس ایل گپتا   اور آر اینڈ ڈی ڈویزن کے  ڈائریکٹر انج کنول ،  آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کی احیاء کی وزارت  کے دیگر سینئر عہدید اروں نے  شرکت کی۔ سی ڈبلیو سی کے چیئرمین نے آبی وسائل کے کاموں میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے استعمال سے متعلق پریکٹس مینوول جاری کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More