41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی ای ایس کے2016 بیچ کے زیر تربیت افسران نے خزانے کے وزیر مملکت پی رادھاکرشنن سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، انڈین اکنامک سروس (آئی ای ایس) کے 2016 بیچ کے زیر تربیت افسران نے آج خزانے اور جہاز رانی کے وزیر مملکت جناب پون رادھاکرشنن سے یہاں وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران زیر تربیت افسران کے مختلف شعبوں، خاص طور سے جہا ز رانی کے سیکٹر میں کئے گئے تربیتی پروگرام سے لے کر اسکیموں اور پروگراموں کی ریاستی اور ضلعی سطحوں پر حقیقی نفاذ سے متعلق ان کے تجربات کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ جناب رادھاکرشنن نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ان کے کیریئر میں آنے والے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں اور انہیں حکومت میں کامیاب اور تابناک مستقبل کیلئے نیک تمنائیں پیش کیں۔

زیر تربیت افسران کو اس مہینے کے آخر تک مختلف محکموں، وزارتوں میں پہلی پوسٹنگ پر تعینات کیا جائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More