39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی او این ایس سالانہ تقریبات کا آغاز

Urdu News

نئیدہلی، انڈین  اوشن نیول سمپوزیم( آئی او این ایس) کی دس سالہ تقریبات  کا آج آغاز ہوا۔ اس موقع پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل  سنیل لانبا نے لولو انٹرنیشنل کونشن سینٹر کوچی میں’’خصوصی کور‘‘ کا اجراء کیا۔ اس تقریب میں کیرالہ کی ماہی پروری، بندرگاہ انجینئرنگ اور کاجو کی صنعتوں کی  وزیر محترمہ مِرسی کٹی اَمّا، شمالی خطے کے پوسٹ ماسٹر جنرل (پی ایم جی) جناب جتیندر گپتا اور اسلامی جمہوریہ ایران (آئی آر اے)کے کمانڈر نیوی ریئر ایڈمرل حسین خانزادی موجود تھے۔ آئی او این ایس کی دس سالہ تقریبات کے خصوصی کور پر بحر ہند اور آئی او آر کے ساحلی ممالک کا نقشہ ابھارا گیا ہے، جس سے اس خطے کی جغرافیائی، سیاسی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ اس پر ایک بادبانی کشتی کی تصویر بھی ہے، جس سے زمانہ قدیم میں پڑوسی ملکوں کے ذریعے استعمال میں لائے جانے والے تجارتی روٹ کا پروقار اظہار ہوتا ہے۔ اس تصویر کشی کا مقصد خطے کے ممالک کے درمیان تجارتی اور سماجی  و ثقافتی روابط قائم کرنا ہے۔

رکن ممالک کے قومی پرچم اس کور کا حصہ ہیں اور یہ سمندری سلامتی خطے میں خیر سگالی و ترقی  جیسے مشترکہ مقاصد کے لئے ان ملکوں کے  باہمی تعاون اور مدد علامت ہیں۔ بنگلہ دیش،ایران،جاپان، مڈغاسکر ، مالدیپ، موریشس، موزامبق، نیدر لینڈس، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات کی بحریاؤں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ آئی او این ایس  کے 16 دیگر رکن ممالک کے سینئر مندوبین آئی  او این ایس کی سالانہ تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔

خصوصی کور کے اجرا کے بعد ایک سیمینار ہوا، جس میں معروف مہمان مقررین نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ مقررین نے جن امور سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا، ان میں آئی او آر میں ابھرتے ہوئے سمندری خطرات کا ازالہ ، آئی او این ایس او کو بہتر تال میل اور وسائل کے اشتراک کا ذریعہ بنانا اور خطے میں سمندری علاقوں کے تئیں بیداری میں اضافہ کرنا شامل ہے۔ مجموعی طور پر 16 مقالے 3 مختلف اجلاس کے دوران پیش کئے گئے۔

اس سیمینار میں شرکت کررہے سربراہوں کے درمیان الگ سے  دو فریقی ملاقاتیں بھی ہوئیں، جس میں مشترکہ مفادات  سے متعلق  امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

آئی او این ایس ایک انتہائی خاص قسم کا سمندری سلامتی سے متعلق علاقائی اقدام  ہے، جس کا آغاز ہندوستان نے فروری 2008 میں کیاتھا۔اس کا مقصد بحر ہند کے اندر اجتماعی طور پرمفید سمندری سلامتی سے متعلق نتائج بروئے کار لانا ہے۔ یہ علاقائی سمندری امور پر کھلی اور شمولیت پر مبنی تبادلہ خیال کا ایک پلیٹ فارم مہیاکراتا ہے۔  آئی او این ایس بحریہ سے وابستہ پیشہ وروں کے درمیان اطلاعات کی ترسیل کی کوشش کرتا ہے تاکہ ایک مشترکہ سمجھ پیدا ہو سکے اور مشترکہ مسائل کے حل کےلئے مستقبل میں ممکنہ معاہدے انجام پا سکیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More