24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اَرناکولم اور ہاؤڑا کےد رمیان پہلی انتودیا ایکسپریس ٹرین کا افتتاح

रेल मंत्री ने एर्नाकुलम-हावड़ा के बीच देश की पहली अंत्‍योदय एक्‍सप्रेस को हरी झंडी दिखा कर रवाना किया
Urdu News

ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ تیسری ہمسفراور پہلی انتودیا ٹرین کا افتتاح کیا۔ ریلویز کے وزیر نے جن ٹرینوں کا افتتاح کیا، ان میں :1- ٹرین نمبر 14715/14716سری گنگا نگر –تیروچراپلّی ہمسفر ایکسپریس ( ہفتہ وار ) ، (کرشن راجہ پورم، پونے ، احمد آبادکےراستے)،

2- ٹرین نمبر 22877/22878ارناکولم-ہاؤڑا انتودیاایکسپریس(ہفتہ وار) ، ( سالم ، کٹپڑی، وشاکھاپٹنم کے راستے)شامل ہیں۔

اس موقع پر ریلویز کے وزیر نے (1)نئی کیٹرنگ پالیسی 2017 اور (2)محکمۂ ڈاک کے ساتھ پارسل بزنس نے شراکت داری سے متعلق پالیسی کا بھی آغاز کیا۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب اے کے متل، رکن ٹریفک، محمد جمشید، ریلوے بورڈ کے دیگر ممبران، محکمہ ٔ ڈاک کے سکریٹری جناب بویا پتی وی سدھاکر اور دیگر سینئراہلکاراس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع اظہار خیال کرتے تھے، ریلویز کے وزیر جناب سریش پربھا کر پربھو نے کہا کہ یہ چوتھی ہمسفر ایکسپریس ٹین ہے، جس کا آغاز ہوا ہے۔ یہ شمال سے جنوب سے پورے ملک سے ہو کر گزرے گی۔ ہمسفرٹرین مکمل طورپر ایئرکنڈیشنز تھری اے سی ٹرین ہے، جس میں جی پی ایس پر مبنی مسافر اطلاعاتی نظام ، مسافر اناؤنسمنٹ نظام، آگ اور دھوئیں کا پتہ لگانے لینے والا نظام ، سی سی ٹی وی ، آرام دہ سیٹ، موبائل اور لیپ ٹاپ چارجنگ پوائنٹ ، بریل رسم الخط میں لکھے ڈسپلے، ایل سی ڈی ڈسپلے وغیرہ جیسی سہولتیں دستیاب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم ملک کی پہلی انتیودیاایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیجس اور اُدے ایکسپریس ٹرینوں کا افتتاح بھی جلد ہی ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ انتودیا ایکسپریس لمبی دوری کی پورے طورپر جنرل ڈبوں پر مشتمل سُپر فاسٹ ٹرین سروس ہے، جو عام آدمی کو ذہن میں رکھ کربھیڑبھاڑ والے روٹ پر چلائی گئی ہے۔ انتودیاایکسپریس میں گدے دار لگیج ریک ہوں گے، جو سیٹوں کا کام کر سکتے ہیں۔ دروازے والے علاقے میں اضافی پکڑنے والے ہینڈل کوچ کے دونوں کنارے پر کئی یونٹ والے کیبل ، ٹرین کے اندرمسافروں کے آ نے جانے کیلئے ویسٹی بولڈ ، پینے کاصاف پانی دستیاب کرانے والی مشین، موبائل چارجنگ پوائنٹ وغیرہ جیسی متعدد دیگر سہولتیں بھی اس ٹرین میں ہوں گی۔

جناب پربھو نے مزید کہا کہ نئی کیٹرنگ پالیسی میں کھانا تیار کرنے اور کھانا تقسیم کرنے کےعمل کو ایک دوسرے سے الگ کر دیا جائے گا۔ کھاناکہیں بھی پکایا جا سکے گا، جیسے کہ مشینوں پر مبنی صاف ستھرے ماحول میں آئی آر سی ٹی سی کےعمدہ قسم کے باورچی خانوں میں ۔ کھانے کی تقسیم میزبانی کی صنعت سے وابستہ پیشہ وروں کی خدمات حاصل کر کے کی جائے گی۔کھانا پکانے کیلئے ایس ایچ جی خاص طور پر خاتون ایس ایچ جی کی خدمات حاصل کی جائیں گی، جن سے انہیں فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارسل ہندوستانی ریلویز کا تیزی کے ساتھ نموپذیرمال برداری سے متعلق کاروبار ہے۔اس نئی بزنس پارسل پالیسی کے تحت نہ صرف ہندوستان محکمۂ ڈاک بلکہ کوئی بھی نجی ادارہ اپنے بزنس پارسل کے نقل و حمل کیلئے ریل گاڑیوں میں جگہ بُک کراسکے گا۔ اس اسکیم کو ملک گیر سطح پر شروع کرنے سے پہلے دوٹرینوں یعنی ٹرین نمبر 15959ہاؤڑہ-گوہاٹی-ڈبروگڑھ ، کامروٹ ایکسپریس میں ہاؤڑہ اور گوہاٹی کے درمیان اورٹرین نمبر 12721حیدرآباد-نظام الدین دکن ایکسپریس میں حیدرآباد اور نظام الدین کے درمیان اس کی جانچ کی گئی۔ جانچ کی کامیابی کے بعد اس اسکیم کو کُل ہند سطح پرشروع کیا گیا ہے۔

Related posts

8 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More