24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہواکی کوالٹی میں تھوڑی سی اصلاح رونماہوئی ہے ۔ڈاکٹرہرش وردھن نے ایجنسیوں کو دھول کا خاتمہ کرنے کی تلقین کی

Urdu News

نئی دہلی: دہلی اورقومی خطہ راجدھانی میں ہواکی کوالٹی جو 13-12جون، 2018کو، راجستھان کی جانب سے آنے والی ہواؤں کے ساتھ آنے والی دھول کی وجہ سے بہت خراب ہوگئی تھی ، ہواکی اس کوالٹی میں کل تھوڑی سی اصلاح دیکھی گئی اور پی ایم 10گھٹ کر759یوجی /ایم 3شام 4بجے ہوگئی ، جب کہ گذشتہ روز یعنی اس سے پہلے کے دن 5بجے شام ہواکی کوالٹی  823یوجی /ایم 3تھی ۔

          اس صورتحال کی سنگینی کے پیش نظرماحولیات ، جنگلات وموسمیاتی تبدیلی کے وزیرڈاکٹرہرش وردھن نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ چوکس رہیں اورگرد وغبارکے تمام وسیلوں سے گرد کو نہ نکلنے دینے کے لئے تمام اقدامات کریں اورکوڑا کرکٹ جلائے جانے کے عمل کی بھی روک تھام کریں ۔ انھوں نے جاری صورت حال میں عوام الناس سے بھی یہی اپیل کی ہے کہ وہ کم سے کم باہرنکلیں ۔

          اس کے نتیجے میں گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان ( جی آراے پی) کی ٹاسک فورس کی میٹنگ سی پی سی بی میں منعقد ہوئی اور اس نے سفارش کی  ہے کہ گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان کے تحت تمام ترتعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق اصول وضوابط کو نافذ کرنے کے اقدامات کئے جائیں اور فوری طورپر کارروائی شروع کی جائے ۔ اس ٹاسک فورس میں تعمیراتی ایجنسیوں ، میونسپل کارپوریشنوں اور دہلی کے گردونواح کے شہروں کے بلدیاتی اداروں کےساتھ بھی میٹنگ کا اہتمام کیا تاکہ زمینی سطح پر موثر اقدامات کو یقینی بنایاجاسکے ۔

          بھارتی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے مطابق دہلی اوراین سی آر میں گرد آلود فضائی صورت حال آئندہ دوروز تک ایسی ہی بنی رہے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More