41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر ہرش وردھن نے بہار میں دماغی بخار/جاپانی بخار کی وجہ سے ہونے والی بچوں کی اموات کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے ماہرین کے گروپ کے ایک میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے  آج یہاں مختلف امراض کے ماہرین کے ایک گروپ کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ مختلف امراض کے ماہرین کے گروپ نے بہار کے مظفر پور ضلعے میں  دماغی بخار(اے ای ایس)/ جاپانی  بخار  کے مبینہ واقعات میں بچوں کی بڑھتی ہوئی اموات کے   اُن مختلف پہلوؤں  پر تبادلۂ خیال کیا، جن کی وجہ سے یہ اموات ہوئی ہیں۔  میٹنگ میں مزید فوری اقدامات کئے جانے پر بھی غوروخوض ہوا تاکہ بچوں کی بڑھتی ہوئی اموات کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔ وزارت صحت کے سینئر افسروں کے علاوہ  عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے افسروں، ایمس، این  سی ڈی سی، آئی سی ایم آر ، آئی اے پی، ڈبلیو ایچ او اور  سی ڈی سی کے ماہرین نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر نے کہا کہ بہار کے مظفر پور اورپڑوسی ضلعوں میں بچوں کی بڑھتی ہوئی اموات کی وجہ جاننے اور ان پہلوؤں کی گہرائی سے معلومات حاصل کرنے، جن کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں، کے سلسلے میں  ماہرین کے گروپ نے میٹنگ میں آج تفصیلی طور پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے  گھروں کے سماجی، معاشی  کیفیت پر تبادلۂ خیال کیا، جس نے ان  مبینہ واقعات کی اطلاع دی ہے۔ ان کی تغذیہ کی کیفیت وہاں جاری شدید گرمی اور لو کےواقعات پر ، جن سے بچے  ہلاک ہوئے ہیں، غوروخوض ہوا۔  ضلع میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی  موجودہ صورتحال   اور دیگر عوامل ان معاملوں میں شامل ہیں، جن پر غوروخوض کیا گیا۔ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات کے علاوہ  گزشتہ مہینوں کے دوران زبردست بیداری مہم کی ضرورت ، اموات کی وجوہات کے بارے میں ٹھوس معلومات فراہم کرنے کے لئے تحقیق کی بنیاد  کو مستحکم کرنے کی ضرورت اور ماہرین  و محققین کے ساتھ ریاستی اور مرکزی سرکاروں کے درمیان سرگرم اشتراک ، ایسے کچھ موضوع تھے، جن پر میٹنگ کے دوران تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اشتراک اور تعاون کے جذبے کے تحت مرکز، دماغی / جاپانی بخار کو قابو میں رکھنے کے لئے فوری اقدامات کے طور پر بہار سرکار کی  سرگرمی سے مدد کر رہی ہے اور ٹھوس تحقیق کی بنیاد پر ثبوت کے ذریعے طویل مدتی حل بھی ڈھونڈ رہی ہے۔ مختلف امراض کے ماہرین کی 2 مرکزی ٹیمیں پہلے ہی بہار میں موجود ہیں اور  وہ فی الحال  حکومت  کی مدد کر رہی ہیں۔ وزارت صحت کے سینئر افسران ریاست سرکار کے ساتھ مستقل رابطہ بنائے ہوئے ہیں ا ور وہ تمام ضروری تکنیکی اور دیگر امداد فراہم کررہے ہیں۔

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر ہرش وردھن نے مرکز میں  تشکیل دیئے جانے والے  مختلف امراض کے  ماہرین کے ایک مستقل گروپ کیلئے  ہدایت کی ہے، جو این سی ڈی سی، ایمس، آئی سی ایم آر، ڈبلیو ایچ او، سی جی سی، آئی اے پی، سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت  کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور اس میں  میٹرولوجی، تغذیہ، زرعی سائنس کے شعبے کے ماہرین کو بھی  شامل کیاجائے گا۔قومی سطح پر قائم کیا گیا گروپ  وزارت داخلہ سے منسلک ہوگا۔ وزیرموصوف نے کہا کہ گروپ کی سال کے دوران مستقل میٹنگ ہونی چاہئے تاکہ  2 مرکزی ماہرین کی ٹیموں کی سفارشات کی نگرانی کی جا سکے، جو مظفر پور میں اس وقت موجود ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کی تحقیقات  پر بحث و مباحثہ ہونا چاہئے اور اس معاملے میں دیگر ماہرین کی طرف سے حاصل ہونے والی کسی بھی تجویز پر تبادلۂ خیال کیا جائے۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ گروپ  کسی بھی وبا کے پھوٹ پڑنے کی صورت میں کئے جانے والے اقدامات کے لئے سفارشات تجویز کرے گا اور فوری کنٹرول کرنے کے علاوہ بیماریوں کو روکنے کے لئے اس کی وجوہات کے بارے میں طویل مدت کی بنیاد پر  سوچنے سمجھنے کی کوشش کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More