31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر مہیش شرما نے بودھی پرو : بودھ وراثت کے بمسٹیک تہوار کا افتتاح کیا

Urdu News

 نئی دہلی؛ ثقافت کے وزیر مملکت  (آزادانہ  چارج) ڈاکٹر مہیش شرما نے موجودہ وقت میں بھگوان بدھ کے امن اور شفقت  کے پیغام کی مطابقت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان پیغامات نے مختلف ممالک کو ایک دوسرے سے  منسلک رہنے میں اہم رول ادا کیا  ہے۔ ڈاکٹر شرما  آج دسمبر 08، 2017 کو نئی دلی میں بودھی پرو : بودھ وراثت  کے بمسٹیک تہوار کا افتتاح کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی ہزار سال  پہلے دیئے گئے مہاتما بدھ کے پیغامات آج بھی بامقصد ہیں اور یہ مختلف ممالک کے درمیان ایک کڑی کے طور  پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن ، کلیت اور محبت و شفقت کی اخلاقی قدر ہمارے معاشرے میں موجود ہے اور ان پر مہاتما بدھ اور بودھ دھرم کی تعلیمات کا اثر ہے۔ ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا کہ بودھی تہوار کے تحت بودھ وراثت کی گہری روایت ظاہر کی گئی ہے اس دوران ہندوستانی اور بین الاقوامی بودھ آرٹس اور فن تعمیر کی نمائش، مخصوص ماہرین تعلیم اور بدھ مت کے پیروکاروں کے درمیان بات چیت، بودھ راہبوں کے ذریعے بودھ مذہب کے پیغامات کا، بودھ مذہب پر فلموں کی نمائش، رقص و موسیقی ، کوئز مقابلوں و کیٹرنگ کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ ان سےبمسٹیک ممالک کے مابین بمسٹیک کی بہترین اور عام وراثت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ علاقائی تنظیم میں خلیج بنگال  سے متصل سات ممبر ملک شامل ہیں جو اتحاد کے ڈور میں بندھے ہیں۔ بمسٹیک ممالک نے اس علاقے کی ترقی میں اہم رول انجام دیا ہے۔ مکمل دنیا کی آبادی کا پانچویں حصے کے بقدر ان ممالک  کا متحدہ طور پر جی ڈی پی 2 اعشاریہ 8 ٹریلین امریکی ڈالر کے بقدر ہے۔ اکتوبر، 2016 میں گوا میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے منعقد ان ممالک کے لیڈروں کے اجلاس میں میں اس سمت کو اور زیادہ رفتار  حاصل ہوئی ہے۔ ممبر ممالک کے درمیان رابطے ، تجارت، لوگوں کے درمیان آپسی روابط اور وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر رضامندی ہوئی ہے اور اس پر تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر شرما نے کہا کہ ہندوستان بمسٹیک کو اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات نیبرہُڈ فرسٹ اور ایکٹ ایسٹ کی تکمیل کے لیے قدرتی پلیٹ فارم کے طور میں دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحفظ، ٹریفک و مواصلات، ماحولیات و آفات کے بندوبست ، سیاحت، روایتی طب اور لوگوں کے درمیان آپسی روابط کے مختلف حلقوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بودھی پرو جیسے تہواروں سے برانڈ بمسٹکیک کی تشکیل میں بہت مدد ملے گی۔

بودھی تہوار کے افتتاحی اجلاس میں  نیپال کے ثقافت ، سیاحت و شہری ہوابازی کے وزیر جناب جتیندر نارائن دیو، وزیر خارجہ کی سکریٹری محترمہ پریتی شرن، بنگلہ دیش کی وزارت ثقافت کے سکریٹری جناب ابراہیم حسین خان، بمسٹیک رکن  ممالک کے مشنوں کے سربراہان، اور ہندوستان اور دیگر ممالک کے فنکار و ماہرین بھی شامل تھے۔

ہندوستان بمسٹیك کی 20 ویں سالگرہ کی تقریبات کے حصہ کے طور پر 8 سے 10 دسمبر کو بودھ پرو : بودھ وراثت کے بمسٹیک تہوار کا انعقاد  کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More