29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘‘ٹیکنالوجی اہم ترجیحی شعبہ، مقصد سائنس کو عوام پرمرکوز بنانا’’ : ڈاکٹر ہرش وردھن

Urdu News

نئی دہلی: اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ ٹیکنالوجی حکومت کے لیے ایک اہم ترجیحی شعبہ ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ اس کا مقصد سائنس کو عوام پر مرکوز بنانا ہے۔ خلا اور ٹیکنالوجی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین ریپ لیمر اسمتھ کے زیر قیادت ہندوستان کے دورے پر آئے امریکی کانگریشنل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہندوستان میں ایک ڈرائیونگ قوت ہے۔ انھوں نے وفد کو بتایا کہ سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) 200 ٹیکنالوجیوں پر کام کر رہی ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ امریکہ میں تقریبا ایک ملین ہند نژاد سائنس داں اور انجینئر کام کر رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ‘برین ڈرین’ یعنی باصلاحیت اور ہنرمند افراد کی اپنے وطن سے دوسری جگہ منتقلی، کا عمل اب معکوس ہوکر ‘برین گین’ یعنی باصلاحیت اور ہنر مند افراد کی آمد، کی صورت اختیار کرگیا ہے کیوں کہ  متعدد نوجوان سائنس دانوں نے ہندوستان واپس لوٹنا شروع کردیا ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اہم سرگرمیوں میں اضافہ تبھی ممکن ہے جب اس کے لیے رقوم کی دستیابی میں اضافہ کیا جائے گا۔

دونوں فریقوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں دو فریقی تعاون میں مزید اضافہ کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستانی وفد کی نمائندگی جہاں سائنس وٹیکنالوجی  محکمے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما، ارضی سائنس کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم راجیون، بائیو ٹیکنالوجی محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر کے وجے راگھون، سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر گریش ساہنی اور انٹرنیشنل کو آپریشن (دو فریقی) کے  سربراہ ڈاکٹر اربند مترا نے کی وہیں  امریکی کانگریشنل وفد کی نمائندگی  ڈانا روہرا بیچر، موبروکس، تھومس میسی، ایمی بیرا، برائن بیبن، باربرا کومس ٹاک، مارک سین فورڈ اور ڈیرن سوٹو نے کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More