41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم تیسرے اے آئی آئی بی سالانہ اجلاس کاافتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی: حکومت ہند کی وزارت خزانہ کا محکمہ معاشی امور ا ور ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(اے آئی آئی بی) مشترکہ طور پر ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک( اے آئی آئی بی) کی تیسری سالانہ میٹنگ کی میزبانی کریں گے۔ اس میٹنگ کا انعقاد 25 اور 26 جون 2018 کو ہوٹل ٹریڈنٹ/ اوبرائے اور این سی پی اے ، ممبئی، انڈیا میں کیاجائے گا۔

 اس سال کی میٹنگ کا عنوان ‘‘بنیادی ڈھانچے کے لئے متحرک سرمایہ: اختراع اور تعاون’’ جس کے تحت مختلف تنظیموں  اور حکومت کی سطح کے رہنما، مستحکم سرمایہ کاری کے ذریعہ پائیدار مستقبل کی تشکیل کے لئے اپنے نظریات اور تجربات مشترک کریں گے۔

اس سال ، ایشین انفراسٹرکچر فورم کے آغاز کا افتتاح بھی دیکھاجاسکے گا جس میں عملی اور پروجیکٹ پر مبنی انفراسٹرکچر پریکٹیشنرس جمع ہوں گے اور جدید سرمایہ کاری کو اہم بنیادی ڈھانچہ ضروریات کے تال میل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

اس دو روزہ میٹنگ میں اعلی پالیسی ساز،  وزراء،  اے آئی آئی بی اراکین، شراکت دار اداروں کے شرکاء ، پرائیویٹ شعبے اور سول سوسائٹی تنظیموں کے شرکاء شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ، ماحولیات اور سماج دوست عوامل پر مبنی ایشیا کے بنیادی ڈھانچے کی خامیوں پر گفتگو اور اپنی دور اندیشی اور  تجربات مشترک کرنے کے لئے متعدد اور مختلف میدانوں کے معروف ماہرین بھی اس میٹنگ میں حصہ لیں گے۔

اس کے علاوہ اس میٹنگ میں حکومت کے متعدد اعلی رینکنگ افسران اس موقع کی رونق بڑھائیں گے۔ عزت مآب وزیراعظم ہند جناب نریندر مودی،26 جون 2018 کو اے آئی آئی بی کے تیسرے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ، عزت مآب وزیرخزانہ جناب پیوش گوئل اور وزارت خزانہ کے معاشی امور کے سیکریٹری جناب سبھاش چندرگرگ بھی میٹنگ کےد وران موجود رہیں گے۔ وہ اس میٹنگ میں ہندوستان میں بنیادی ڈھانچہ منصوبہ بندی میں دلکش مناظر(ماحولیاتی زمین کی تزئین) کے لئے سرمایہ کاری پر گفتگو کے ساتھ ساتھ اے آئی آئی بی کی تیسری سالانہ میٹنگ کا مکمل جائزہ بھی لیں گے۔

انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ، حکومت مہاراشٹر کا نوڈل محکمہ ہے جب کہ مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن(ایم آئی ڈی سی) حکومت مہاراشٹر کی نوڈل ایجنسی ہے۔ اے آئی آئی بی کے تیسرے سالانہ اجلاس کے لئے نالج پارٹنر، ریسرچ اینڈ انفارمیشن سسٹم فارڈیولپنگ کنٹریز(آر آئی ا یس) اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری(سی آئی آئی) پروفیشنل کانفرنس آرگنائزس( پی سی او) ہے۔

سالانہ میٹنگ 2018 کے سلسلے میں، حکومت ہند نے ، فروری سے جون کے دوران ہندوستان کے مختلف شہروں میں متعدد اور مختلف لیڈنگ ایوینٹس( تقریبات) کا انعقاد کیا ہے جن کا مقصد متعدد اہم بنیادی ڈھانچہ عنوانات پر مباحثہ کرواناتھا۔

 سالانکہ میٹنگ کے دوران بہت سے سیمیناروں کاانعقاد کیاجائے گا جن مقصد، بنیادی ڈھانچے کے لئے متحرک سرمایہ کاری، صنف اور بنیادی ڈھانچہ اور ایشیاء میں اور بیرون ایشیاء کنکٹوٹی سمیت مختلف متعلقہ عنوانات پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ میزبان ملک سیمیناروں کاانعقاد بھی مختلف عنوانات پر کیاجائے گا جن میں سرمایہ کاری کے ذرائع اور آلات اور نئی ٹیکنالوجی سے متعلق انتخابات اور متبادل ، نیز ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے تصور پر وزرائے اعلی کے ساتھ پینل تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

حکومت ہند کی وزارت خزانہ کا محکمہ معاشی امور اس موقع پر فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف آئی سی سی آئی) کے ساتھ مل کر بھارت انفراسٹرکچر ایکسپو۔ 2018 نمائش کا بھی اہتمام کرے گا۔ اس نمائش کامقصد، سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹ تری اور ڈیلوری کے دائرہ کار میں اپنے جدید ترین حل، ٹیکنالوجیوں اور آفرنگس کی نمائش کرنا ہے۔

نمائش سے متعلق مزید معلومات اور تفصیلات کے لئے http://aiib-am2018.gov.in/exhibition.php* پر لاگ آن یا رابطہ کریں۔

ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی تیسری سالانہ میٹنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل پتوں پر رجوع کریں۔

http://aiib-am2018.gov.in/

https://www.aiib.org/

Hashtag: #AIIB2018

ٹوئیٹر پر مذکورہ سے متعلق معلومات کے لئے درج ذیل پر رابطہ کریں

*Twitter:* @AIIB_Official @FinMinIndia  @PIBMumbai & @PIB_India

اس سے قبل ، اے آئی آئی بی سالانہ میٹنگوں کا انعقاد بیجنگ ، چین،2016 اور جیجو ریبلک آف کوریا۔ 2017 میں کیا گیا۔

  1. اے آئی آئی بی کے بارے میں

ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک( اے آئی آئی بی) ایک کثیر جہتی بینک ہے جس کامقصد اور مشن ایشیاء اور بیرون ایشیاء میں اقتصادی نتائج(آؤٹ کمز) کو بہتر کرنا ہے۔ اس کا صدر دفتر بیجنگ میں ہے۔

ہم نے کام( آپریشنز) کا سلسلہ جنوری 2016 اور اب دنیا بھر میں اس کے 86 اراکین کو منظوری دی جاچکی ہے۔ آج مستحکم بنیادی ڈھانچے اور دیگر پروڈکٹو سیکٹروں کے لئے سرمایہ کاری کے ذریعہ ہم لوگوں، خدمات اور بازاروں کو اس عرصے کے دوران بہتر طریقے سے جوڑپائے ہیں اور ہم نے بہتر مستقبل کے لئے اربوں لوگوں کی زندگی پر ا ثر ڈالا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More