34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ فن ٹیک کنکلیو 2019 کا انعقاد کرے گا

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ کل 25 مارچ، 2019 کو نئی دلّی کے ڈاکٹر امبیڈکر نگر بین الاقوامی مرکز میں   دن بھر چلنے والی فن ٹیک کنکلیو کا انعقاد کرے گا۔ اس کا مقصد ہندوستان کے فن ٹیک علاقے میں بڑھتی بلندیوں کو فروغ دینا ، مستقبل کی حکمت عملی اور  پالیسیوں کے لیے منصوبہ بنانا نیزجامع مالی شمولیت کے لیے منصوبوں کے اقدامات پر غور وخوض  کرنا ہے۔ اس کنکلیو میں  مالیاتی ادارے۔  مرکزی وزارتیں، ریگولیٹروں،  بینکروں، اسٹارٹ اپس، سروس فراہم کرنے والے اورکاروباری نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔

اس کنکلیو کا افتتاح بھارتیہ ریزرو بینک کے گورنر کریں گے اور اس میں  سکریٹری (محکمہ اقتصادی امور)، سکریٹری(مالی خدمات کے محکمے) چیئرمین (سیبی)، سکریٹری (ایم ای آئی ٹی وائی)، سکریٹری (محکمہ ریوینیو)، سکریٹری (ایم ایس ایم ای)، بھارتیہ ریزرو بینک کے ڈپٹی گورنر وغیرہ سمیت حکومت کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

اس کنکلیو کی میزبانی ایچ ڈی ایف سی بینک، انڈس انڈ، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایس بی آئی کارڈ، ڈاٹا کیپٹل سمیت اہم مالیاتی ادارے اور بینک بازار، فون پے، کیپٹل فلوٹ، زیرودھا، پے ٹی ایم، موبی کوئک، پے یو سمیت اہم مالیاتی سرمایہ کاروں، ریاستی حکومتوں ایم ایس ایم ٹی اوردیگر ماہرین  صنعت کے  تین سو سے زیادہ نمائندے  کریں گے۔

کنکلیو کے اختتامی اجلاس میں مالی شمولیت کے خریداروں/ تاجروں کی ڈیجیٹل آن بورڈنگ، منیلیل انڈیا کے لیے مالی پیداوار کی تخلیق، فن ٹیک کے ابھرتے علاقے، فن ٹیک صنعت میں سرمایہ کاری میں تیزی لانے نیز ایم ایس ایم ای کی مالیاتی شمولیت جیسے موضوعات پر مختلف پینلوں کے ماہرین  کے مخصوص نتائج کی  پیشکش شامل ہوں گی۔

ڈیجیٹل انڈیا اور مالیاتی شمولیت کے لیے  رضاکارانہ بنیاد سمیت ہندوستانی تنوع کی ترقی پر مرکوز حکومت ہند کی کوششوں کے باعث  مالیاتی ٹیکنالوجی (فن ٹیک) کے علاقے میں مختلف  شراکت داروں   میں قابل ذکر دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More