31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستان اور بنگلہ دیش کی بحریہ کا شمالی خلیج بنگال میں مربوط گشت شروع

Urdu News

نئی دہلی، ہندستان کی بحریہ اور بنگلہ دیش کی بحریہ  نے 10 اکتوبر 2019 کو  شمالی خلیج بنگال میں  مربوط گشت  شروع کردیا ہے۔   یہ دونوں بحریہ  کی  گشت کا دوسرا ایڈیشن ہے۔    گائیڈیڈ میزائل ڈیسٹرائر والے آئی این ایس   رین وجے  اور ملک میں ہی تیار کیا گیا میزائل    کورویٹ سے لیس  آئی این ایس   کوتھر  اس مربوط گشت میں حصہ لے رہےہیں جب کہ   بنگلہ دیش   کی بحریہ  بی این ایس کا   علی حیدر  جو  053 طرز کا جہاز ہے اور  بی این ایس    شیڈینوٹا   بحری جہاز اس گشت میں حصہ لے رہا ہے۔ یہ   056 طرز کا اسٹیلتھ گائیڈیڈ میزائل    کورویٹ سے لیس ہے۔   دو روزہ گشت  کے بعد  آئی این  بی این  باہمی   مشقیں بھی  ہوں گی جو  12 سے 16 اکتوبر  2019 کے درمیان  وشاکھاپٹنم میں ہوں گی یہ پہلی  بحری مشق ہے۔

آئی این بی این مربوط گشت (سی او آر  پی اے ٹی) جو 2018 میں شروع ہوئی تھی،  کا مقصد دونوں ملکوں کی بحریہ   کے ساتھ  ایک باہمی مشق کو   ابگریڈ کرنا  ہے  جس میں ہیلی کوپٹروں کے ساتھ  ہوائی  مشقیں    اور سمندر میں گشت لگانے والے بحری طیاروں نے بھی حصہ لیا ہے۔  اس کے علاوہ     آپسی   مواصلات کے فروغ  کے مقصد سے بھی یہ   مشقیں کی جائیں گی  جس سے  بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان  تعلقات کو ایک نئی سمت ملے گی۔  دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان   مشقوں کا مقصد   آپسی   تعاون کو بڑھانا ہے اور   بین الاقوامی بحری  سرحدی لائن کے نزدیک گشت تیز کرنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More