38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ناری شکتی پُرسکار2017 آئی این ایس وی ترینی ٹیم کو دیا گیا

Urdu News

نئی دہلی: خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے آج یہاں آئی این ایس وی ٹیم کے تمام اراکین کو پروقار ناری شکتی پرسکار 2017 دیا۔ ترینی ٹیم کی تمام 6خاتون اراکین میں لیفٹننٹ کمانڈر  ورتیکا جوشی ، لیفٹیننٹ کمانڈر، پرتیبھا جاموال، لیفٹننٹ کمانڈر سواتی پترپلی، لیفٹیننٹ اشوریہ بوداپٹی،لیفٹیننٹ ایس ایچ وجیا دیوی اور لیفٹیننٹ پایل گیتلا نے وزیر موصوفہ سے یہ پرسکار حاصل کئے۔

اس موقع پر وزیر موصوفہ محترمہ سنجے گاندھی نے پرسکار پانے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ آئی این ایس وی ترینی ٹیم ، آئیوالے نسل کے لئے اس شعبہ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ترغیب دینے والی ہے جس میں تاریخی طور پر خواتین کو حصہ  لیتے ہوئے نہیں دیکھا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ناری شکتی پُرسکار ، ٹیم غیر معمولی حوصلہ اور ٹیم اسپرٹ کے اعتراف کی جانب ایک قدم ہے۔

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے  راشٹرپتی بھون میں بین الاقوامی یوم خواتین (8مارچ 2018)کے موقع پر ناری شکتی کا پُرسکار دیا تھا۔ چونکہ آئی این ایس وی ترینی اس وقت سمندر میں سفر میں تھی اس لئے ٹیم کو اس وقت یہ ایوارڈ نہیں دیا جا سکا تھا۔

ہندوستانی بحریہ کی کشتی ترینی کا عملہ ، ہندوستانی بحریہ کے منفرد پروجیکٹ ‘ناویکا ساگر پریکرما’کا حصہ ہے اور اس ٹیم میں شامل تمام اراکین خواتین ہیں وہ بحریہ میں سمندری سفر سے متعلق سرگرمیوں کو پوری دنیا میں فروغ دے رہے ہیں اور خواتین کو با اختیار بنانے کے حکومت ہند کے عزم کو ظاہر کر رہی ہیں۔ ٹیم کی ہر ایک رکن کو کم از کم 20 ہزار ناٹیکل میل سمندری سفر کا تجربہ ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد  عالمی پلیٹ فارم پر ناری شکتی کا مظاہرہ کرنا ہے۔سمندری سفر کا مقصد اندرون ملک تیار آئی این ایس وی ترینی کے سمندری سفر کے ذریعہ میک ان انڈیا پہل کا مظاہر ہ کرنا بھی ہے۔

لیفٹیننٹ کمانڈر ورتیکا جوشی کی قیادت میں خواتین کی 6 رکنی ٹیم نے اپنے پہلے عالمی سفر میں جہاز رانی کے تمام کاموں کا انتظام و انصرام کیا ہے۔ گووا واپسی سے قبل 254 دنوں تک چلنے والے اس سمندری سفر میں 199 دن میں 21600 ناٹیکل میل کا سفر کیا اور 5 بندرگاہوں فریمنٹل ،آسٹریلیا،لیٹلٹن،نیوزی لینڈ، پورٹ اسٹینلے، فاکلینڈ،کیپ ٹاؤن ، جنوبی افریقہ  اور آخر میں ماریشش میں لنگر انداز ہوا۔ عملہ کے تمام 6 اراکین نے تین سال تک کیپٹن دلیپ ڈونڈے سے تربیت حاصل کی تھی۔  دلیپ ڈونڈے پہلے ہندوستانی تھے جنہوں نے 2009 اور 2010 کے دوران تنہا پوری دنیا کا کامیابی کے ساتھ سفر طے کیا تھا۔

ان خواتین ،جنہوں نے غیر معمولی حوصلے اور ٹیم جذبے کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے 60 نوٹ سے زائد رفتار سے چلنے والی تیز سمندری ہواؤں اور 7 میٹر تک بلندر اٹھنے والی لہروں  کا سامنا کیا۔ عملہ نے اپنے سفر کے لئے 55 فٹ طویل بحری کشتی آئی این ایس ترینی جو اندرونی ملک تیار ہوئی تھی اس کا استعمال کیا۔ سمندری جہاز کو شورش زدہ سمندر کے ماحول انتہا طوفانی صورتحال اور یخبستہ کر دینے والی ٹھنڈ نے اس سفر کو انتہا چیلنج والا بنا دیاتھا۔ 55 فٹ طویل کشتی سے پوری دنیا کا سفر کرنے کے علاوہ عملے کو تازہ ترین موسمیاتی صورتحال ، سمندر اور لہروں کے اعداد و شمار  کا مطالعہ کیا جس کی بنیاد پر محکمہ موسمیات موسم کی صحیح پیشگوئی کرتا ہے اور انہوں نے سمندر کے اندر سمندری آلودگی سے متعلق رپورٹیں بھی پیش کیں۔ انہوں نےسمندری سفر اور خطرات سے کھیلنے کے جذبے کے فروغ کے لئے بندرگاہوں پر قیام کے دوران  مقامی آبادی خصوصاً بچوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر بات چیت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More