26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی ڈی ٹی نے انکم ٹیکس رولز1962 کے فارم نمبر10بی میں ترمیم کا مسودہ جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی، انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 12اے، ایکٹ کی دفعہ 11-12 کے لئے قابل عمل شرائط قائم کرتی ہے۔ذیلی دفعہ(1) کی شق ) بی) کی ایک ایسی شرط ہے جہاں ٹرسٹ یا ادارے کی کل آمدنی کا حساب دفعہ11   اور 12پر کوئی اثر ڈالے بغیر زیادہ سے زیادہ آمدنی پر گزشتہ سال کوئی انکم ٹیکس نہیں لیا گیا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ زیر تبصرہ سال کے دوران اکاؤنٹینٹ کے ذریعہ دفعہ 288 کی ذیلی دفعہ(2) میں کی گئی وضاحت کے ذریعہ آمدنی کا آڈٹ کیاگیا ہے۔

یہ دفعہ مزید کہتی ہے کہ مذکورہ آمدنی والا شخص جائزے کے متعلقہ سال کے لئے اسے اپنے رٹرن میں ظاہر کرے گا۔مجوزہ فارم پر کئے گئے آڈٹ کی رپورٹ ایسے اکاؤنٹینٹ کے ذریعہ دستخط شدہ اور ترتیب شدہ ہوگی اور مجوزہ تفصیلات کو بھی دینا ہوگا۔

اس کے مطابق انکم ٹیکس( دوسری ترمیم) رولز 1973 کے ذریعہ جو یکم اپریل 1973 کے ضابطے 17 بی اور فارم10 بی جو اس مقصد کے لئے انکم ٹیکس رولز 1962 میں شامل کیا گیا ہے۔ضابطہ کا رول بھی یہ کہتا ہے کہ ٹرسٹ یا ادارے  کے کھاتوں کی آڈٹ کی رپورٹ کو فارم نمبر 10 بی میں درج کرنا ہوگا۔فارم نمبر 10 بی، آڈٹ رپورٹ فراہم کرنے کے علاوہ جدول کے مطابق‘‘ اسٹیٹمنٹ آف پارٹی کولز’’ کا اندراج بھی فراہم کرتا ہے۔

چونکہ رولز آف فارم کا اعلان بہت قبل ہوا تھا اس لئے انہیں موجودہ دور کی ضرورتوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

مذکورہ بالا کہ تناظر میں رولز آف فارم میں درج ذیل کے ذریعہ ترمیم کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

  1.  رول 17 بی کو نئے رول 17 بی کے ساتھ اور
  2. فارم نمبر 10 بی نئے فارم نمبر 10 بی کے ساتھ

مذکورہ بالا ترمیمات والی تجویز کا مسودرہ نوٹیفیکشن تیار کیا گیا ہے اور اسے تمام شراکت داروں اور عوام کی آرا معلوم کرنے کے لئےwww.incometaxindia.gov.in  پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ ڈرافٹ رولز پر آرا 5جون 2019تک ای میل ایڈریس niraj.kumar82@nic.in, پر بھیجی جاسکتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More