24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جاپان کے سفیر نے امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجیجو سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، بھارت میں جاپان کے سفیر جناب کینجی ہیرا متسو نے آج یہاں امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن رجیجو سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں نے بنیادی ڈھانچے، بانس سے متعلق  تحقیق  اور ترقی اور آفات کے بندوبست سمیت  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جناب کینجی نے  زلزلے میں محفوظ رہنے والے ڈھانچوں کی تعمیر ، شہری سیلاب کے کنٹرول اور  سیلاب کے نقصانات سے متعلق نقشہ سازی ، ڈیم کو بہتر بنانے وغیرہ امور میں جاپان کی مہارت کی پیشکش کی۔ انہوں نے پہاڑی خطوں میں شاہراہوں کی ترقی کے پروجیکٹوں اور وارانسی میں پانی بھر جانے کے مسئلے سمیت  بھارت میں جاپان کی مدد سے جاری پروجیکٹوں کا ذکر کیا۔ جناب کینجی نے ای کیو گارڈ کا بھی مظاہرہ کیا، جو ایک علاقائی نیٹ ورک والا زلزلے سے متعلق الارم کا نظام ہے جو حال ہی میں جاپان کے  موسمیات کی ایجنسی میں زلزلے سے متعلق پہلے سے وارننگ دینے کے نظام کےلئے نصب کیا گیا ہے۔

جناب رجیجو نے  تیز رفتار ریل راہداری پروجیکٹ سمیت مختلف شعبوں میں جاری باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاپان کو دعوت دی کہ وہ سڑک اور شاہراہوں کی تعمیر کے پروجیکٹوں، خاص  طور پر شمال مشرقی خطے میں سڑکوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کریں۔

جناب کینجی نے  جاپان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر  جناب ہاچیرو اکونووی کی طرف سے  جناب کرن رجیجو کو  ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کو فروغ دینے کے لئے قومی کانفرنس 2018 میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے جناب رجیجو کو   ڈی آر آر پر  دوسری بھارت جاپان ورکشاپ  کے لئے بھی مدعو کیا جو اگلے مہینے میں ٹوکیو میں منعقد ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More