نئی دہلی، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ایچ ایف آئی) کو ہر بیرونی چندہ حاصل کرنے سے پہلے غیر ملکی چندہ انضباطی قانون 2010 کے تحت پیشگی اجازت لینی ہوگی۔
غیر ملکی چندہ انضباطی قانون 2010 کے التزامات کی مبینہ خلاف ورزی کی اطلاع ملنے کے بعد پی ایچ ایف آئی کے رجسٹریشن کی تجدید کی درخواست دی گئی تھی۔
پی ایچ ایف آئی ہر سہ ماہی کے اختتام پر غیر ملکی چندے کے استعمال سے متعلق تفصیلی اطلاع صحت وکنبہ بہبود کی وزارت کو دستیاب کرائے گا۔ صحت وکنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعے قائم کردہ ایک کمیٹی سہ ماہی بنیاد پر پی ایچ ایف آئی کے ذریعے حاصل کئے گئے غیر ملکی چندے اور اس کے خرچ کا جائزہ لے گی۔