نئیدہلی۔23؍فروری۔پٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی) کے ذریعے کمپیوٹر پر شائع کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 22فروری 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہو کر 55.01 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو گزشتہ کاروباری روز یعنی 21 فروری 2017 کو 55.37امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔
ہندوستانی روپئے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ، 22فروری 2017 کو ہندوستانی روپئے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 3684.01 روپئے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یعنی 21 فروری 2017 کو 3708.85 روپئے فی بیرل رہی تھی ۔22فروری 2017 کو روپیہ ڈالر شرح مبادلہ مضبوط ہوکر66.96روپئے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 21 فروری 2017 کو روپیہ ڈالر شرح مبادلہ66.98روپئے فی ڈالر تھی۔ تفصیلات درج ذیل گو شوارے میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
تفصیلات | اکائی | 22فروری 2017 کو قیمت (قبل کا تجارتی دن21.02.2017) | 16.02.2017 کو قیمتوں کا پکھواڑہ
(28 جنوری2017 سے 13 فروری 2017 تک) |
خام تیل (بھارتی باسکیٹ) | ($/bbl) | 55.01 (55.37) | 54.67 |
(Rs/bbl | 3648.01 (3708.85) | 3683.12 | |
شرح مبادلہ | (Rs/$) | 66.96 (66.98) | 67.37 |