نئی دہلی، مشن پریوار وکاس میں سات ریاستوں کے ان 146 اضلاع پر توجہ مرکوز کی جائے گی جہاں باروری (فرٹیلیٹی) یعنی بچوں کی پیدائش کی شرح زیادہ ہے۔ اس کے تحت بہتر خدمات کی دستیابی کے ذریعہ آبادی میں استحکام لانے کے لئے خصوصی اہداف بند اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ با ت صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے آ ج یہاں عالمی یوم آبادی کے موقع پر جن سنکھیا استھرتھا کوش (جے ایس کے ) کے ذریعہ منعقدہ ایک پروگرام کے دوران کہی۔ صحت و کنبہ بہبود کی وزیر مملکت محترمہ انو پریا پٹیل بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
جناب نڈا نے کہا کہ مشن پریوار وکاس ایک نئی پہل ہے جسے وزارت صحت لے کرآئی ہے ۔ اس میں متعدد طرح کی خدمات کے التزام کے ذریعہ رسائی کو بہتر بنانے، پروموشنل اسکیموں ، تحفظ اشیا ، صلاحیت سازی ، ماحول سازی اور گہری نگرانی جیسے اہمیت کے حامل اقدامات پر توجہ مبذول کی گئی ہے۔ جناب نڈا نے ان اضلاع کے لئے مائیکرو پلاننگ کرنے اور ٹی ایف آر کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے ضرورت پر مبنی پروگراموں کی تیاری کے لئے ٹیم کو مبارک باد دی۔ وزیر صحت نے اہل کاروں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ پروگرام کا چھ مہینے پر جائزہ لیں اور حصولیابیوں کو وقت کے ساتھ مربوط کریں تاکہ یہ پتہ لگ سکے کہ پروگرام صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کی بدلتی ہوئی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے مانع حمل تدابیر میں اضافہ کیا ہے اور معیاری خدمات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں اور یہ چیز دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں صارفین تک پہنچائی جارہی ہیں۔
تقریب کے دوران جناب جے پی نڈا نے ‘‘ انترا’’ پروگرام کے تحت عوامی صحت نظام میں نئی چیزوں کو متعارف کرایا ا ور ایک نئے سافٹ ویئر کو لانچ کیا جسے فیملی پلاننگ لوجسٹکٹس منجمنٹ انفارمیشن سسٹم ( ایف پی ۔ ایل آئی ایم ایس ) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سافٹ ویئر صحت مراکز اور آشا کارکنوں کو مانع حمل اشیا کی مانگ اور ا ن کی تقسیم سے متعلق ٹھوس معلومات دستیاب کرائے گا تاکہ
سپلائی چین بندوبست کو مضبوط کیا جاسکے۔
ایک نئی مواصلاتی مہم کے جزو کے طور پر وزیر صحت نے خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق ایک نئی صارف دوست ویب سائٹ اور جوڑوں کے لئے 52 ہفتے کا ریڈیو شو لانچ کیا تاکہ شادی اور خاندانی منصوبہ بندی کے امور پر تبادلہ خیال ہوسکے۔ یہ ریڈیو شو ملک بھر میں نشر کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے وزارت کے لائف سائیکل اپروچ کو بھی نمایاں کیاان کی وزارت نے ایک تسلسل پر مبنی نگہداشت اپروچ اپنایا ہے۔ جس میں ماں ، نوزائیدہ ، بچوں اور بالغوں کی صحت کو پیش نظر رکھا گیا ہے ۔
صحت اور کنبہ بہبود کی وزیر مملکت محترمہ انوپ پریا پٹیل نے کہا کہ آبادی کا پائیدار ترقی پر قابل ذکر اثر پڑتا ہے۔ آباد ی کے اضافے کی شرح اور عمر کے ڈھانچے میں تبدیلیوں کا قومی اور عالمی ترقیاتی چیلنجوں اور ان کے حل سے گہرا رشتہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آباد ی کے استحکام کا مسئلہ اتنا اہم اور بڑا کام ہے کہ حکومت اسے اکیلے حل نہیں کرسکتی لہذا غیر سرکاری تنظیمیں ، نجی شعبہ اور کارپوریٹ شعبہ اجتماعی طور پر اس معاملے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
جناب جے پی نڈا نے نوعمر بچوں کے درمیان خاندانی استحکام کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے جن سنکھیا استھرتھا کو ش کے ذریعہ منعقدہ پینٹنگ مقابلوں کے فاتحین کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے۔
اس موقع پر جو دیگر شخصیات موجودتھیں ان میں ایڈیشنل سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل جناب آر کے وتس ،ری پروڈکیٹیو چائلڈ ہیلتھ کیئر کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ وندنا گرنانی ، جن سکھیا استھرتھا کوش کی ایکزیکٹیو ڈائریکٹر محترمہ پریتی ناتھ ، وزارت کے سینئر دیگر افسران اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندے شامل ہیں۔