33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت ۔ نیپال بٹالین سطح کی مشترکہ مشق سوریہ کرن ۔ XIII

Urdu News

نئی دلّی: بھارت اور نیپال کے درمیان مشترکہ ملٹری مشق 30 مئی ، سے 12 جون ، 2018 کے دوران پتھورہ گڑہ میں منعقدہو گی ۔ اس مشق میں دونوں ملکوں کے تقریباً 300 فوجی شرکت کریں گے اور باغیانہ سرگرمیوں اور دہشت گردی کے خلاف چلائے گئے ماضی کے آپریشنوں کے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں کریں گے ۔
سوریہ کرن مشق یہ ایک دو سالہ مشق ہے جو کہ بھارت اور نیپال میں بالترتیب منعقد ہوتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت کی مختلف ممالک کے ساتھ جنگی مشقوں کی سیریز میں نیپال کے ساتھ سوریہ کرن نامی مشق سب سے بڑی فوجی مشق ہے جس میں سب سے زیادہ فوجی شرکت کرتے ہیں ۔ بٹالین سطح کی اس مشترکہ مشق کامقصد پہاڑی خطے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے انسدادکی تربیت ہے ۔ اس مشق کے دوران قدرتی آفات کے انتظام اورامدادی کام بھی شامل کئے گئے ہیں ۔
یہ مشترکہ فوجی مشق دونوں قوموں کے درمیان باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More