16 اکتوبر کو اتر پردیش سے راجیہ سبھا کی 10 سیٹوں کے لیے دو سالہ انتخابات

اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر، جناب نودیپ رِنوا نے مطلع کیا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے اراکین کے لیے دو سالہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش سے راجیہ سبھا کی 10 نشستوں کے لیے جن کے عہدے کی میعاد 25 نومبر 2026 کو ختم ہو رہی ہے، ان پر الیکشن ہونا ہے۔ کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن 29 ستمبر 2026 کو جاری کیا جائے گا۔ 6 اکتوبر 2026، کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 7 اکتوبر کو ہوگی اور امیدوار 9 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
مسٹر رنوا نے بتایا کہ ووٹنگ جمعہ 16 اکتوبر 2026 کو ہوگی۔ ووٹنگ کے اوقات صبح 9  بجے سے شام 4:  بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 5 بجے شروع ہوگی۔   انتخابی عمل 19 اکتوبر 2026 تک مکمل ہو جائے گا۔
اتر پردیش سے راجیہ سبھا کی نشستیں، جن کی میعاد 25 نومبر 2026 کو ختم ہو رہی ہے، ان میں ارون سنگھ، گیتا عرف چندر پربھا، نیرج شیکھر، برج لال، پروفیسر رام گوپال یادو، رام جی، بی ایل۔ ورما، سیما، ڈاکٹر دنیش شرما (11 ستمبر 2026 سے خالی) اور ہردیپ سنگھ پوری شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button