23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ماحولیات کے ساتھ رشتہ امداد باہمی پر مبنی ہونا چاہئے: ڈاکٹر مہیش شرما

Urdu News

نئی دہلی، جنگلاتی زندگی اور ماحولیات کے تحفظ میں ایک نمایاں رول ادا کرنے کے  لئے بچوں سے اپیل کرتے ہوئے ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی زندگی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا ہے کہ ماحولیات کے ساتھ ہمارا رشتہ امداد باہمی پر مبنی ہونا چاہئے۔ آج یہاں نیشنل زولوجیکل پارک میں جنگلاتی زندگی ہفتہ کے قومی پروگرام کے اختتام کے موقع پر اسکولی بچوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شرما نے کہا کہ بچوں کے استقلال سے فائدہ جنگلاتی زندگی کے تحفظ کے مقصد کو تقویت پہنچانے کے لئے اٹھایا جا سکتا ہے۔  ڈاکٹر شرما نے مزید کہا کہ ہر ایک جانوروں کے اقسام کی تعداد فطرت کے ذریعے طے کی جاتی ہے اور کہا کہ یہ انسان ہی ہیں جنہوں نے جنگلات پر حملہ کیا جو کہ جنگلی جانوروں کے گھر ہیں۔ ڈاکٹر شرما نے بچوں سے کہا کہ ہمارے ہی ملک میں ایسا ہے کہ یہاں ندیوں ، جنگلوں اور جانوروں کی پوجا کی جاتی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنگلات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سدھانت داس نے کہا کہ کوئی بھی پروگرام عوام کی شراکت داری کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حالانکہ بھارت دنیا کی زمین کا صرف 2 اعشاریہ پانچ فیصد ہے ۔  تاہم اس میں تقریباً 18 فیصد جنگلی آبادی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں چیتا ، شیر ، گینڈا اور مگر مچھ اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہیں اور ملک میں وہ فروغ پا رہے ہیں۔ ڈاکٹر داس نے جانوروں کے تحفظ سے متعلق سازگار ماحول اور ان کے تحفظ سے متعلق غیر سازگار ماحول کے درمیان فرق کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سازگار  ماحول کا مطلب یہ ہے کہ جانوروں کو تحفظ فراہم ہوتا ہے جہاں وہ پیدا ہوتے ہیں اور غیر سازگار ماحول وہ ہے جس میں جانوروں کو ان کے تحفظ کے لئے نیشنل پارک سے زولوجیکل پارک میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

اس سے پہلے ڈاکٹر شرما نے بی اے آر سی  اور ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے درمیان ہوئے ایک مفاہمت نامے کے تحت ایک بایو میتھانیشن  پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس بایو میتھانیشن  پلانٹ کی صلاحیت یومیہ تین میٹرک ٹن (ایم ٹی) ہوگی۔ مرکزی وزیر نے نیشنل زولوجیکل پارک کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا اور بچوں کے ساتھ سووچھ بھارت بھیان کے تحت صفائی مہم بھی شروع کی۔

جنگلاتی زندگی ہفتہ ہر سال 2 اکتوبر سے منایا جاتاہے۔ اس کا آغاز سال 1952 میں ہوا تھا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل  (جنگلات) ، جناب ایم  ایس نیگی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (جنگلات )،جناب سیبل داس گپتا، انسپیکٹر جنرل (جنگلاتی زندگی )، ایم او ای ایف اینڈ  سی سی ، جناب سمترا داس گپتا اور ڈائریکٹر ، نیشنل زولوجیکل پارک ، نئی دلی ، محترمہ رینو سنگھ  کے ساتھ ساتھ نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این ٹی سی اے) ، کے سینئر افسران موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More