35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ارجن منڈا نے قبائلی صعنت و کاروبار کو فروغ دینے کے لئے ‘سی او پی 14یو این سی سی ڈی:ٹی آر اائی ایف ای ڈی-جی آئی زیڈ’بامبونومکس کے ذریعے سب سے بڑی قبائلی مہم کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے قبائلی صنعت و کاروبار کو فروغ دینے کے لئے ملک میں سب سے بڑی قبائلی تحریک بامبونومکس کا آغاز کیا، جو باقی دنیا کے لئے راہ نشین ثابت ہوگی۔ انہوں نے آج گریٹر نوئیڈا میں منعقدہ ایکسپو مین، بامبونومکس کے ذریعے ‘ہندوستانی تناظر میں جنگلات کی کمی اور زمین کا بنجر ہونے اور تبدیلی آب و ہوا’ کے خلاف ایک تحریک کا آغاز کیا۔

جناب ارجن منڈا نےاپنے خطاب میں جنگلات کی کمی اور زمین کا بنجر ہونا کے مسئلے سے نمٹنے اور ماحولیاتی (اپگریڈیشن) فروغ کے لئے دیسی برادری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی برادری جنگل کے علاقوں میں انتہائی ماحول دوست طریقے سے زندگی بسرکرتی ہیں اور جنگلات کے گردو نواح میں اور جنگلات کے اندر نسلوں اور زمین کو کبھی پامال نہیں کرتی ہیں۔ لہٰذا ان کے تجربات، مہارتوں اور ماحول دوستی کو ہمیں بھی دھیان میں رکھنا چاہئے اور ان سے سیکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اضافی 5 ایم ایچ اے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ بون چیلنج اور قبائلی امور کی وزارت  ٹرائی فیڈ اس قومی عزم کی حمایت اور تعاون کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر متعدد ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کی اور وزارت زراعت کے ذریعہ بینن اورگِز( جی آئی زیڈ)سے نومبر 2019ء میں ان کے بایوچر گلوبل میں شرکت اور خطاب کرنے کی درخواست کی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001BN4Z.jpg

جناب پرویر کرشنا، ایم ڈی، ٹرائیفیڈ نے دی 4پی 1000پہل سے متعارف کرایا۔ دی ٹرائبل پرسپیکٹیو فرام دی بامبونومکس، سائڈ ایوینٹ میں پیش کیا اور 13ستمبر 2019ء میں نئی دہلی میں( یو این سی سی ڈی کے 14سی او پی)عالمی اجلاس کے دوران تحریک کی ابتداء کی وضاحت کی۔ 4 پی 1000 پہل : کا آغاز فرانس کے ذریعے دسمبر 2015ء کو سی او پی 21 میں کیا گیا تھا جو سرکاری اور نجی شعبوں کے تمام رضاکارانہ شراکت داروں کے وفاق پر مشتمل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرائیفیڈ کس طرح ہندوستانی قبائلی برادری ماحول دوست ترقی اور باز آباد کاری کے لئے غریبوں کی آمدنی سے سمجھوتہ کئے بغیر بنجر یا ڈیگریڈڈ زمین کی بحالی کے لئے شامل کرلے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بامبونو مکس کو اس طرح ڈیزائن کیاگیا ہے کہ ماحولیات کی خدمت کو انجام دیتے ہو قبائلی پیسہ کمائیں گے۔ انہوں نے دو بین الاقوامی کمیٹیوں کی ابتداء بھی کی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002NZVE.jpg

سائیڈ ایوینٹ کے شرکاء نے بھی 4پی 1000 پہل کے بارے میں ٹرائیفیڈ دہلی اعلامیہ پر غور وخوض کیا اور اسے حتمی شکل دینے میں حصہ لیا۔ بامبونومکس کے ذریعے ایک قبائلی تناظر، وزیر موصوف نے اس پر دسخط کئے اور ٹرائیفیڈ کے دہلی اعلامیہ کا اعلان کیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003K68B.jpg

ٹرائیفیڈ، اسے پردھان منتری ون دھن یوجنا(پی ایم وی ڈی وائی) کو اس نئی عالمی ماحولیاتی مداخلت کے ساتھ مربوط کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کو ٹی آئی سی ڈی (ٹرائیفیڈ اینی ٹیٹیو کامبیٹ ڈیزرٹائزیشن) کہا جاتا ہے۔ ٹرائیفیڈ نے قبائلی برادری کی آمدنی میں اضافے کے لئے ایک بزنس ماڈل کی تجویز پیش کی ہے اور جرمن تعاون (جی آئی زیڈ) کے ساتھ شراکت داری کے ساتھ عالمی سطح پر پیش کیا ہے۔ اس میں مزید بین الاقوامی تعاون کے ذریعہ اس تحریک کو عالمگیر بنانے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ یو این  آئی ایف ڈی کو ٹرائیفیڈ کا پیغام ہے کہ 4 پی 1000 قبائلی تناظر میں بامبونو مکس پہل کے ذریعہ جنگلات کی کمی اور بنجر زمین میں تبدیلی اور انحطاظ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا مقابلہ کرنے کا بہترین جواب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More