29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

295 نئے انڈر پاس /اوور برج پروجیکٹوں کو مارچ 2019 تک مکمل کرلیا جائے گا

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں ، جہاز رانی اور کیمیاوی اشیا نیزکیمیاوی کھاد کے وزیر مملکت  جناب  منسکھ ایل  منڈاویا نے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں  ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے کے لئے حکومت نے نئے زیر زمین راستوں    ،اوور برجوں راستوں  نیز سڑکوں کو چوڑا کرنے  کا کام شروع کیا ہے۔    وزیر موصوف نے بتایا کہ    پورے ملک میں  قومی شاہراہوں پر  ٹریفک  جاموں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے  اور ترقی کے لئے   645199 کروڑ  روپے کی لاگت سے  تقریباً 1837 پروجیکٹوں   پرعمل کیا جارہا ہے۔  ان کی لمبائی    61.164 کلو میٹر بنتی ہے   ۔ تقریباً 295 بڑےپروجیکٹ جن میں   پل اور سڑکیں شامل ہیں ، مارچ 2019 تک مکمل ہوجائیں گے۔  سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے لئے اوور برجوں ، انڈر پاسوں  او ر سڑکوں کو چوڑا  کرنے کے کام کو  ضرورت کے مطابق   شاہراہوں کے ترقیاتی پروجیکٹ کا ایک لازمی حصہ بنادیاگیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More